گیارہ سالہ بچی کے ساتھ درندگی، لاش کھیت میں دفن کی؛ حراست میں پڑوسی
کانپور، 17 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش کے کانپورکے بھدنو تھانہ علاقے کے تحت ایک گاو¿ں میں بکریاں چرانے گئی 11 سالہ لڑکی کو پیر کی شام قتل کر کے اس کی لاش کو ایک کھیت میں دفن کر دیا گیا۔ اہل خانہ نے پڑوسی پر اس کی عصمت دری اور قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ اطل
11-YRS-GIRL-BRUTALLY-MURDERD


کانپور، 17 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش کے کانپورکے بھدنو تھانہ علاقے کے تحت ایک گاو¿ں میں بکریاں چرانے گئی 11 سالہ لڑکی کو پیر کی شام قتل کر کے اس کی لاش کو ایک کھیت میں دفن کر دیا گیا۔ اہل خانہ نے پڑوسی پر اس کی عصمت دری اور قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

مقتولہ کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی پانچویں جماعت کی طالبہ تھی۔ پیر کی شام معصوم لڑکی کھیتوں میں بکریاں چرانے گئی تھی۔ رات گئے تک جب وہ واپس نہیں آئی تو اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی اور اس کی تلاش شروع کردی لیکن اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔ آج صبح گھر والوں نے دوبارہ تلاش شروع کی۔ پھر ہی گھر سے تقریباً تین سو میٹر دور گیہوں کے کھیت میں حال ہی میں کھودی گئی مٹی دیکھ کر اہل خانہ نے اسے کھود کر لڑکی کی لاش برآمد کی۔ اس پر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فارنسک ٹیم کو طلب کر کے لاش کو قبضے میں لے لیا۔

لڑکی کی لاش برہنہ تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ لاش کی حالت دیکھ کر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ نے پڑوس میں رہنے والے ایک نوجوان پر عصمت دری، قتل اور لاش کو دفنانے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس ملزم کو حراست میں لے کر تھانے لے گئی۔

بدھنو پولیس اسٹیشن کے انچارج تیج بہادر نے بتایا کہ ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande