مہاراشٹر: انسٹاگرام پوسٹ پر جھگڑے کے بعد 17 سالہ نوجوان کا قتل، ملزم گرفتار
وردھا، 10 فروری (ہ س) مہاراشٹر کے وردھا ضلع میں ایک 17 سالہ لڑکے کا قتل اُس وقت ہوا جب اس کی اور ملزم کے درمیان انسٹاگرام پوسٹ پر جھگڑا ہوا۔ یہ افسوسناک واقعہ ہفتہ کو ہنگگھاٹ علاقے کے پمپلگاؤں گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس نے پیر
Teenager murdered after dispute over Instagram post


وردھا، 10 فروری (ہ س) مہاراشٹر کے وردھا ضلع میں ایک 17 سالہ لڑکے کا

قتل اُس وقت ہوا جب اس کی اور ملزم کے درمیان انسٹاگرام پوسٹ پر جھگڑا ہوا۔ یہ

افسوسناک واقعہ ہفتہ کو ہنگگھاٹ علاقے کے پمپلگاؤں گاؤں میں پیش آیا۔

پولیس نے پیر

کو بتایا کہ تقریباً ایک ماہ قبل متاثرہ ہمانشو چمنی اور ملزم

مانو جمناکے (21) نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی تھی، جس میں سوشل میڈیا صارفین

سے ووٹ مانگے گئے تھے۔ متاثرہ کو ملزم سے زیادہ ووٹ ملے، جس کے بعد دونوں کے

درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔

ہفتے کے روز، متاثرہ اور ملزم نے اس جھگڑے پر بات

کرنے کے لیے ملاقات کی، جس دوران دونوں کے درمیان زبانی تکرار ہوئی۔ اہلکار کے

مطابق، تکرار کے بعد ملزم نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر متاثرہ پر چاقو سے حملہ کیا،

جس کے نتیجے میں نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے فوری طور پر ملزم کو گرفتار

کر لیا، اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande