ممبئی میں اغوا شدہ 38 دن کے بچے کو پولیس نے بچا لیا
ممبئی، 12 مارچ (ہ س) پولیس نے ایک 38 دن کے شیر خوار بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا ہے، جسے ممبئی کے گورگاؤں (مشرقی) علاقے سے ایک چار رکنی گینگ نے اغوا کیا تھا۔ ملزمان بچے کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق، اس معامل
Palghar woman abducts nephew to fool lover


ممبئی، 12 مارچ (ہ س) پولیس نے ایک 38 دن کے شیر خوار بچے کو بحفاظت

بازیاب کر لیا ہے، جسے ممبئی کے گورگاؤں (مشرقی) علاقے سے ایک چار رکنی گینگ نے

اغوا کیا تھا۔ ملزمان بچے کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق، اس معاملے میں گروہ کے چار افراد،

جن میں دو خواتین شامل ہیں، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعہ 2 مارچ کو پیش آیا جب

ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر کمبل بیچنے والے ایک جوڑے نے ونرائی پولیس اسٹیشن میں

اپنے 38 دن کے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی۔ جوڑے نے پولیس کو بتایا کہ

وہ پالگھر کے وسائی جانے والی ٹرین چھوٹ جانے کے بعد سڑک کنارے سو گئے تھے، جہاں

سے ان کا بچہ غائب ہو گیا۔

شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے

خلاف مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کی۔ دورانِ تفتیش اغوا کا زاویہ سامنے آیا، جس

کے بعد مجرموں کو پکڑنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے تقریباً 11,000 آٹو

رکشوں کی جانچ کی اور ان کے ڈرائیوروں سے پوچھ گچھ کی، کیونکہ ابتدائی معلومات میں

یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمان نے اسی قسم کی گاڑی میں سفر کیا تھا۔ ان کوششوں کے

نتیجے میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو ملاڈ (مغربی) سے گرفتار کیا۔

تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے بچے کے بارے میں

معلومات فراہم کیں، جس کی بنیاد پر پولیس نے مغوی شیر خوار کو بحفاظت بازیاب کر

لیا۔ اس کے بعد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، ملزمان نے

تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اغوا شدہ بچے کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہے

تھے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande