
گروگرام، 27 دسمبر (ہ س)۔گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (گریپ) کے تحت نگرانی اور نفاذ کو مضبوط بنانے کی کوشش میں، کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے جمعہ کو گروگرام، ہریانہ میں ایک جامع معائنہ مہم چلائی، جس میں میونسپل کارپوریشن آف گروگرام (ایم سی جی) کے زیر انتظام 125 سڑکوں کی حالت کا جائزہ لیا۔معائنہ کے لیے کل 17 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، جن میں ہریانہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ سے 15 اور مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کی دو ٹیمیں شامل تھیں۔ معائنہ کے دوران جیو ٹیگ شدہ اور ٹائم اسٹیمپڈ فوٹو گرافی کے شواہد اکٹھے کیے گئے۔
تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ 125 میں سے 34 سڑکوں پر زیادہ دکھائی دینے والی دھول تھی، 58 میں درمیانی دھول تھی، 29 پر کم دھول تھی، جب کہ صرف چار سڑکوں پر دھول نہیں تھی۔ کئی سڑکوں پر میونسپل سالڈ ویسٹ، تعمیرات اور مسماری، کوڑا کرکٹ جمع کرنے اور کھلے عام کوڑے کو جلانے کے واقعات بھی ریکارڈ کیے گئے۔کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ نتائج گلیوں کی صفائی، فضلہ کے انتظام اور فیلڈ لیول کی نگرانی میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔سی اے کیو ایم نے ایم سی جی کو مکینیکل سویپنگ، پانی کا باقاعدہ چھڑکاو¿، دھول اور کچرے کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے اور کھلے عام جلانے پر سخت پابندی لگانے کی ہدایت کی ہے۔کمیشن نے واضح کیا کہ این سی آر میں 'آپریشن کلین ایئر' کے تحت اس طرح کی جانچ مہم جاری رہے گی اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کو فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan