لندن اکیڈمی میں ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ کا انعقاد
دیوبند:27 دسمبر (ہ س )۔ مدارس کے طلباءکو انگریزی سیکھنے میں مدد دینے میں اہم کردار ادا کر نے والی لندن اکیڈمی میںٹیلنٹ ہنٹ مقابلے کا انعقاد کیا۔ جس میں طلبہ نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔محلہ خانقاہ میں اکیڈمی کے کیمپس
لندن اکیڈمی میں ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ کا انعقاد


دیوبند:27 دسمبر (ہ س )۔

مدارس کے طلباءکو انگریزی سیکھنے میں مدد دینے میں اہم کردار ادا کر نے والی لندن اکیڈمی میںٹیلنٹ ہنٹ مقابلے کا انعقاد کیا۔ جس میں طلبہ نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔محلہ خانقاہ میں اکیڈمی کے کیمپس میں منعقدہ مقابلے کے دوران ادارے کے اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور ٹرینر یونس ہاشمی نے کہا کہ انگریزی کو عالمی زبان سمجھا جاتا ہے۔ اس زبان کو سیکھ کر ہم آسانی سے اپنا پیغام دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں۔ خاص طور پر مدارس کے طلباءانگریزی سیکھ کر آسانی سے اسلام کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچا سکتے ہیں۔ مہمان خصوصی مولانا حسان غانم نے موجودہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ایک سے اپنے بچوں کو انگریزی سکھانے کی اپیل کی۔ مقابلے میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ سجاد، محمد ثاقب اور محمد احسان کو انعامات سے نوازا گیا۔ دیگر تمام طلباءکو بھی اسناد دی گئیں۔اس دوران قاری اسجد قاسمی، عزیر شاہ، مولانا عبدالقادر ، ماسٹر خورشید ، امداد اللہ صدیقی اور دیگر موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande