دون ویلی پبلک اسکول میں اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش کو اچھی حکمرانی کے دن کے طور پر منایا گیا
دیوبند:27 دسمبر (ہ س)۔ عصری تعلیم کے مشہور ومعروف ادارہ دون ویلی پبلک اسکول میں اچھی حکمرانی کا دن نہایت جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا ۔پروگرام کا آعاز ہندوستان کے سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی تصویر پر ادارہ کی پرنسپل سیماشرما نے گلپ
دون ویلی پبلک اسکول میں اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش کو اچھی حکمرانی کے دن کے طور پر منایا گیا


دیوبند:27 دسمبر (ہ س)۔

عصری تعلیم کے مشہور ومعروف ادارہ دون ویلی پبلک اسکول میں اچھی حکمرانی کا دن نہایت جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا ۔پروگرام کا آعاز ہندوستان کے سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی تصویر پر ادارہ کی پرنسپل سیماشرما نے گلپوشی کرکے اورشمع روشن کرکے کیا ۔اسکول کے طلبہ وطالبات نے حب الوطنی پر مبنی نغمات اور گیت خصوصی طور پر اٹل بہاری واجپائی کے شعری کلام کو بطور خراج عقیدت پیش کیا ۔درجہ 7کی طالبہ نیاتیاگی اور درجہ 9کی طالبات سارہ اور شالین کے شعری کلام اور تقریروں کے ذریعہ طلبہ وطالبات کو اچھی حکمرانی سے متعارف کرایا ۔وہیں دوسری جانب کرسمس کے مد نظر نرسری ،ایل ،کے جی اور یو کے جی کے ننھے منے طلبہ نے سینٹاکلاز کی پوشاکیں پہن کر کرسمس تہوار کا سماں پیش کیا ۔ اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش کو اچھی حکمرانی کے دن کے طورپر منایا جانے کے موقع پر دون ویلی اسکول کے چیئرمین راج کشور گپتا اور پرنسپل سیما شرما نے ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے مشکلات سے بھر پور زندگی اور جدوجہد کے ساتھ ان کی ہردلعزیزشخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طالب علموں کو بتایا کہ آنجہانی لیڈر کی بہترین طریقہ سے فرائض کی انجام دہی اور اچھی حکمرانی کے باعث آج ہم ان کے یوم پیدائش کو بہتر حکمرانی کے دن کے طورپر منارہے ہیں ۔ادارہ کے ڈائریکٹر انوراگ سنگھل نے بتایا کہ اٹل بہاری واجپائی کی ہردلعزیز شخصیت بولنے کا انداز اور صاف گوئی نیز ان کے اچھے برتاﺅ اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر ہم سب کوچلنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔پروگرام کی نظامت کے فرائض درجہ 7کے طالب علم گرپریت اور شوم شرما نے شاندار طریقہ سے انجام دیئے ۔اس موقعہ پر دون ویلی پبلک اسکول کے کوالٹی ہیڈ نریندر دیو شرما ، ارچنا شرما وائس پرنسپل ہردیپ سنگھ ،تنوج کپل سمیت دیگر اسٹاف موجود رہا ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande