
نئی دہلی، 27 دسمبر (ہ س)۔
دہلی پولیس نے اناو¿ عصمت دری کیس میں مجرم سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کو ضمانت دینے کے خلاف ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے قریب احتجاج کرنے والے سماجی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں سماجی کارکن یوگیتا بھیانا، کانگریس لیڈر ممتاز پٹیل اور دیگر مظاہرین شامل تھے۔
پولیس حکام کے مطابق مظاہرین شام چار بجے کے قریب پارلیمنٹ کمپلیکس کے قریب پہنچے اور نعرے لگاتے ہوئے سڑک پر بیٹھ گئے۔ وہ دہلی ہائی کورٹ سے کلدیپ سنگھ سینگر کو دی گئی ضمانت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
پولیس نے مظاہرین کو لاو¿ڈ اسپیکر کے ذریعے مطلع کیا کہ پارلیمنٹ کا علاقہ احتجاج کے لیے مخصوص جگہ نہیں ہے اور انہیں منتشر ہونے کو کہا۔ مظاہرین نے انکار کیا تو پولیس نے انہیں موقع سے ہٹا کر حراست میں لے لیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ