
مرزا پور، 27 دسمبر (ہ س)۔
جمال پور پولیس نے کوڈین کف سیرپ کی غیر قانونی سپلائی کے ایک اور بڑے کیس میں اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پولیس نے ہفتہ کو مطلوب ملزم 25 ہزار کے انعامی کوگرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت کرشنا کمار یادو کی حیثیت سے کی گئی ہے، جس کی عمر تقریباً 30 سال ہے، جانسو کی مڑ ئی، علی نگر تھانہ، چندولی ضلع کا رہنے والا ہے۔
پولیس کے مطابق، ملزم کے خلاف جمال پور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 210/25 این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 318 (4)، 338، 336 (3)، 340 (1)، 208 (بی)، 61 (2) بی این ایس اور 26 ڈی، 29 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے M/s City Medisales نامی فرم کے ذریعے 2025 میں دہلی کی مختلف فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے کوڈین فاسفیٹ اور ٹرپرولائیڈائن ہائیڈروکلورائیڈ پر مشتمل کھانسی کے شربت کی تقریباً 450,850 بوتلیں (100 ملی لیٹر) خریدیں۔
جمال پور پولیس نے ملزم کو جیوناتھ پل کے نیچے سے گرفتار کر لیا۔ اسٹیشن ہاو¿س آفیسر امیت کمار نے سب انسپکٹرز جئے پرکاش یادو، آشیش سنگھ اور پروین کے ساتھ آپریشن کی قیادت کی۔ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ