ہمایوں کبیر کا 182 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا دعویٰ، آئی ایس ایف کے ساتھ اتحاد
کولکاتہ، 27 دسمبر (ہ س)۔ ترنمول کانگریس سے نکالے جانے کے بعد اپنی نئی سیاسی پارٹی بنانے والے ہمایوں کبیر نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ ان کی پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات میں 182 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔ انہوں نے پہلے کہا تھا کہ وہ 135 سیٹوں پر الیکش
ہمایوں کبیر کا 182 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا دعویٰ، آئی ایس ایف کے ساتھ اتحاد


کولکاتہ، 27 دسمبر (ہ س)۔

ترنمول کانگریس سے نکالے جانے کے بعد اپنی نئی سیاسی پارٹی بنانے والے ہمایوں کبیر نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ ان کی پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات میں 182 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔ انہوں نے پہلے کہا تھا کہ وہ 135 سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے لیکن اب انہوں نے اپنا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔

ہفتہ کو جنتا ا±نین پارٹی (جے یو پی) کے بانی ہمایوں کبیر نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی انڈین سیکولر فرنٹ کے ساتھ اتحاد کرے گی۔ انہوں نے اسد الدین اویسی کی جماعت مجلس اتحاد المسلمین کے ساتھ اتحاد کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ تاہم انڈین سیکولر فرنٹ نے ابھی تک اس اتحاد کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ہمایوں کبیر نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار میں آنے سے روکنا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر بھی سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غدار کہنے والے وہی ہیں جو مسلسل مسلم کمیونٹی کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے وقف ایکٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ پر بھی مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔

بھرت پور کے ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے اعتماد کے ساتھ اعلان کیا کہ ان کی پارٹی اسمبلی انتخابات میں حیران کن نتائج حاصل کرے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اور ان کے ساتھی وہ کام کریں گے جسے بنگال کے تجربہ کار اور ممتاز رہنما پورا کرنے میں ناکام رہے۔

تاہم ہمایوں کبیر نے فوری طور پر سیٹ شیئرنگ کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر بات کرنے کے لیے 31 دسمبر تک انتظار کریں گے جس کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande