وزیر اعلیٰ نے اجولا یوجنا کے تحت 5,100 خواتین کو مفت گیس کنکشن اور سلنڈر تقسیم کئے
نئی دہلی، 27 دسمبر (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کے روز تیاگراج اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقسیم تقریب میں پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم-اجولا یوجنا) کے تحت 5,100 خواتین کو مفت گیس کنکشن، سلنڈر اور مکمل اجولا سیٹ تقسیم کیا۔ وزیر اع
وزیر اعلیٰ نے اجولا یوجنا کے تحت 5,100 خواتین کو مفت گیس کنکشن اور سلنڈر تقسیم کئے


نئی دہلی، 27 دسمبر (ہ س)۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کے روز تیاگراج اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقسیم تقریب میں پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم-اجولا یوجنا) کے تحت 5,100 خواتین کو مفت گیس کنکشن، سلنڈر اور مکمل اجولا سیٹ تقسیم کیا۔

وزیر اعلیٰ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دہلی میں اب تک 2.5 لاکھ خاندان اس اسکیم سے مستفید ہو چکے ہیں۔ مزید برآں، 13,000 سے زیادہ نئے مستفیدین کو منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، اجولا یوجنا خواتین کو دھوئیں سے بھرے کچن سے آزاد کرتی ہے، انہیں عزت، سلامتی اور خود انحصاری کے ساتھ بااختیار بناتی ہے۔ باورچی خانے میں گیس کا کنکشن ہونا گھر والوں کیصحت اور عزت نفس کی حفاظت کرتا ہے۔

اس موقع پر ایم پی بانسوری سوراج، کابینی وزیر منجندر سنگھ سرسا، ایم ایل اے انیل شرما اور نیرج بسویا سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande