
۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں دنیا میں ہندوستان کی شبیہ بہتر ہوئی ہے: راج ناتھ سنگھ
لکھنؤ، 25 دسمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں راشٹرپریرنا استھل کی افتتاحی تقریب میں وزیر دفاع اورمقامی رکن پارلیمنٹ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آج دنیا بھر میں ہندوستان کی شان میں اضافہ کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کو اب تک 29 ممالک سے اعلی ترین اعزازات ملے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کی شبیہ دنیا بھر میں بہتر ہوئی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور کئی دیگر معززین کی موجودگی میں لکھنؤ میں راشٹریہ پریرنا استھل کا افتتاح کیا۔ اس شاندار تقریب میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں میں وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کم ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ترقی کی شرح آٹھ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ہندوستان کی آواز مضبوط ہوئی ہے۔ اب جب ہندوستان بولتا ہے تو پوری دنیا توجہ کے ساتھ سنتی ہے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ مودی کی قیادت میں ہندوستان کی شبیہ عالمی سطح پر بہتر ہوئی ہے۔
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آج یہ بہت اہم موقع ہے، کیونکہ لکھنو¿ میں سابق وزرائے اعظم اٹل بہاری واجپئی، پنڈت دین دیال اپادھیائے اور پنڈت شیاما پرساد مکھرجی کے مجسموں پر مشتمل راشٹریہ پریرنا استھل کا افتتاح ہو رہا ہے۔ مودی حکومت ”ایک بھارت، شریشٹھ بھارت“ کے نعرے کے ساتھ عظیم شخصیات کی وراثت کوا عزاز اور تحفظ فراہم کرنے کی مہم چلا رہی ہے اور یہ اسی مہم کا ایک حصہ ہے۔
ان عظیم شخصیتوں کے نظریاتی وابستگیوں کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پنڈت شیاما پرساد مکھرجی نے ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کے لیے اپنی جان قربان کردی ۔ انہوں نے کشمیر میں آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے لئے جدوجہد کی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے آگے بڑھایا اور کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹا کر اسے پورا کیا۔
پنڈت دین دیال اپادھیائے نے انٹیگرل ہیومنزم اور انتودیہ کامنتر دیا اور بتایاانسان دولت سے ہی خوشحال نہیں ہوتا ہے بلکہ اسے اپنے دماغ، روح اور خیالات سے بھی خوش ہونا چاہیے۔ لکھنو¿ سے ممبر پارلیمنٹ رہ چکے بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ لکھنو¿ کے لوگ اٹل جی کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں۔ ان کی خوش مزاجی کو بھی جانتے ہیں۔ اپنے خطاب میں مرکزی وزیر دفاع نے اٹل جی کے پاکستان کے ایک دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک خاتون صحافی نے اٹل جی کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کشمیر ترک کرنا پڑے گا تو اٹل جی اپنی حاضر جوابی کا ثبوت دیا اور کہا کہ ہاں منظور ہے لیکن جہیز میں پورا پاکستان ملنا چاہیے۔
اپنے خطاب میں مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مودی حکومت کی جانب سے منریگا کا نام تبدیل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے قانون میں بہت سی تضادات تھیں، لیکن اب اسے درست کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو 125 دن کے کام کی ضمانت دی گئی ہے۔ دیہاتوں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ہوگی۔
راج ناتھ نے یوگی کی تعریف کی
لکھنو¿ کے ممبر پارلیمنٹ راج ناتھ سنگھ نے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نگرانی میں اس طرح کا عظیم الشان اور شاندار راشٹریہ پریرنا استھل کی تعمیر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ملک کے عام لوگوں کی بہتری کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ وہ ہمارے ماضی کے قومی ہیروز کو بھی نواز رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پنڈت مدن موہن مالویہ کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کیا۔ مرکزی وزیر نے عظیم شخصیات کے مجسموں کے مجسمہ ساز رام سوتار کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد