این ایم آئی اے کی پہلی پرواز احتجاج کا ذریعہ بنی، انوپ پاٹل نے ڈی بی پاٹل کے نام پر ایئرپورٹ رکھنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کیا سفر
نوی ممبئی ، 25 دسمبر (ہ س)۔ نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این ایم آئی اے) پر تجارتی پروازوں کے آغاز کے ساتھ ہی تقریب میں سیاست اور جذبات دونوں شامل رہے۔ ڈی بی پاٹل کے پوتے انوپ پاٹل پہلی انڈیگو فلائٹ 6 ای 460 کے ذریعے بنگلورو سے نوی ممبئی پہنچے
MAHA AVIATION NMIA DB PATIL NAMING DEMAND


نوی ممبئی ، 25 دسمبر (ہ س)۔ نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این ایم آئی اے) پر تجارتی پروازوں کے آغاز کے ساتھ ہی تقریب میں سیاست اور جذبات دونوں شامل رہے۔ ڈی بی پاٹل کے پوتے انوپ پاٹل پہلی انڈیگو فلائٹ 6 ای 460 کے ذریعے بنگلورو سے نوی ممبئی پہنچے اور شرٹ پر درج جملے لوک نیتے ڈی بی پاٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ — نوی ممبئی میں خوش آمدید کے ساتھ مطالبہ واضح کیا کہ ایئرپورٹ کا نام کسان رہنما کے نام پر رکھا جائے۔

اس موقع پر سنجیو نائک اور کلپنا نائک بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے گفتگو میں بتایا کہ برسوں قبل جب وہ ایم پی تھے تو انہوں نے اس منصوبے کی قرارداد منظور کروائی تھی اور کلیئرنس بھی کم وقت میں حاصل کی گئی تھی۔ نائک نے کہا کہ پہلی پرواز تاریخی لمحہ ہے اور جب تیسری رن وے منظور ہوگی تو خطے کی ترقی میں بڑا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن صرف افتتاح نہیں بلکہ جدوجہد کی یاد بھی ہے۔

پرواز میں بریگیڈیئر سراج پرکاش (ریٹائرڈ) بھی شامل تھے جنہوں نے 1995 میں زمین حصولی کی ذمہ داری نبھائی تھی۔ نائک نے کہا کہ ان کی خدمات کے بغیر ایئرپورٹ کا تصور بھی ممکن نہ ہوتا۔ بریگیڈیئر نے ویل چیئر میں تاخیر پر ناراضی تو ظاہر کی مگر مجموعی استقبال کو اچھا قرار دیا اور کہا کہ مستقبل میں دہلی–نوی ممبئی سفروں میں آسانی ہوگی۔ ایئرپورٹ پر ڈی بی پاٹل بھومی پتر گروپ کے کارکن ٹی شرٹس پہن کر نعرے لگاتے رہے اور پہلے دن ہی نام کی تبدیلی کا مطالبہ نمایاں بنا دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande