نوی ممبئی ایئرپورٹ عملی طور پر شروع ،اڈانی کا ممبئی کو مبارکباد : گوتم اڈانی
ممبئی ، 25 دسمبر(ہ س)۔ نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این ایم آئی اے) پر جمعرات کے روز کمرشل پروازوں کا آغاز ہوتے ہی اسے ممبئی کے لیے سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ گوتم اڈانی نے صبح ٹرمینل کا دورہ کرتے ہوئے افتتاحی دن کو ممبئی ک
MAHA AVIATION MUM ADANI NMIA


MAHA AVIATION MUM ADANI NMIA


ممبئی ، 25 دسمبر(ہ س)۔

نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این ایم آئی اے) پر جمعرات کے روز کمرشل

پروازوں کا آغاز ہوتے ہی اسے ممبئی کے لیے سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ گوتم اڈانی

نے صبح ٹرمینل کا دورہ کرتے ہوئے افتتاحی دن کو ممبئی کے لیے فخر اور خوشی

کا موقع کہا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے کوشش کی کہ ناوی ممبئی کو ایسا

ایئرپورٹ ملے جو عالمی سطح کی سہولتوں سے لیس ہو۔

اڈانی کے مطابق اس نئے ہوائی اڈے کے فعال ہونے

کے بعد چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دباؤ نمایاں کم ہوگا، کیونکہ

گزشتہ 10 سال سے شہر کو اضافی ایئر ٹریفک صلاحیت کی ضرورت تھی۔ پہلی کمرشل فلائٹ بینگلورو

سے صبح 8.00 بجے پہنچی، جس کا خیر مقدم واٹر کینن سالوٹ سے ہوا۔

منصوبہ سڈکو اور اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ

کے اشتراک سے عمل میں آیا۔ ابتدا 15 آمد اور 15 روانگی کے شیڈول کے ساتھ ہوئی ہے،

اور جلد ہی پروازوں میں اضافے کا مرحلہ شروع ہوگا۔ افتتاح کے موقع پر 1515 ڈرونز

پر مشتمل دلکش شو نے تقریب کا حسن دوبالا کر دیا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande