ناندیڑ میں ایک ہی خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی ، والدین گھر میں مردہ ملے، دونوں بیٹے ریلوے ٹریک پر ہلاک
ناندیڑ ، 25 دسمبر(ہ س)۔ تعلقہ مدکھیڑ کے گاؤں جاولا مُرار میں بدھ کی رات پیش آئے واقعے نے علاقہ سوگوار کر دیا، جہاں ایک ہی خاندان کے چار افراد مشتبہ حالات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ گھر کے اندر رمیـش لَکھے اور رادھا بائی لَکھے
MAHA FAMILY TRAGEDY FOUR DEAD


ناندیڑ ، 25 دسمبر(ہ س)۔

تعلقہ مدکھیڑ کے گاؤں جاولا مُرار میں بدھ کی رات پیش آئے واقعے نے علاقہ

سوگوار کر دیا، جہاں ایک ہی خاندان کے چار افراد مشتبہ حالات میں جان سے ہاتھ دھو

بیٹھے۔ گھر کے اندر رمیـش لَکھے اور رادھا بائی لَکھےاپنے گھر میں مردہ پائے گئے جبکہ ان کے 2 بیٹوں

اویش اور گووند کی لاشیں گاؤں کے نزدیک ریلوے ٹریک سے برآمد ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین کی موت کی نوعیت فی

الحال غیر واضح ہے، جبکہ بیٹوں کے متعلق ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ

انہوں نے ممکنہ طور پر ٹرین کے آگے آکر جان دی۔ دونوں مقامات سے نمونے اکٹھے کر لیے

گئے ہیں۔

پولیس انسپکٹر دتا تریہ مَنْٹھالے نے بتایا کہ

معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے فارنزک ماہرین کو طلب کر لیا گیا ہے۔ گھر کا جائزہ

لیا جا رہا ہے، پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔ مالی

حالات، گھریلو کشیدگی یا دیگر محرکات کے زاویے بھی تفتیش کا حصہ ہیں۔

گاؤں میں کہرام مچا ہوا ہے اور لوگ اس واقعہ کو

ناقابلِ یقین قرار دے رہے ہیں۔ پولیس نے تحقیقات تیز کر دی ہیں اور اصل وجہ سامنے

آنے تک ہر امکان پر غور کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande