فقیر محمد شاہاجیندے پینتالیسویں مراٹھواڑہ ساہتیہ سمیلن کے صدر منتخب 
اورنگ آباد ، 25 دسمبر (ہ س)۔ نامور مراٹھی ادیب و شاعر فقیر محمد شاہاجیندے پینتالیسویں مراٹھواڑہ ساہتیہ سمیلن کے صدر منتخب کر لیے گئے۔ مراٹھواڑہ ساہتیہ پریشد کی عاملہ کمیٹی کے اجلاس میں انہیں اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا۔ یہ ادبی سمیلن آئندہ اپریل
MAHA LITERATURE SHAAHAJINDE ELECTED


اورنگ آباد ، 25 دسمبر (ہ س)۔ نامور مراٹھی ادیب و شاعر فقیر محمد شاہاجیندے پینتالیسویں مراٹھواڑہ ساہتیہ سمیلن کے صدر منتخب کر لیے گئے۔ مراٹھواڑہ ساہتیہ پریشد کی عاملہ کمیٹی کے اجلاس میں انہیں اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا۔ یہ ادبی سمیلن آئندہ اپریل میں شانتی ون، تعلقہ شرور کاسار، ضلع بیڑ میں منعقد ہوگا۔

ف۔م۔ شاہاجیندے کا تعلق ساسٹور (لوہارا، عثمان آباد) سے ہے اور ان کا اصل نام شاہاجیندے فقیر پاشا محبوب ہے۔ وہ تین جولائی انیس سو چھیالیس کو پیدا ہوئے اور مراٹھی ادبی دنیا میں مسلم سماج کی فکری کیفیت اور سماجی حقیقت کو تخلیقی طور پر پیش کرنے والے اہم لکھاری قرار دیے جاتے ہیں۔ ابتدائی تعلیم ساسٹور میں، بی اے مولانا آزاد کالج اورنگ آباد سے جبکہ ایم اے مراٹھی مضمون ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی سے مکمل کیا۔

انیس سو ستر میں تدریسی کیریئر شروع ہوا اور ماسٹر دیناناتھ منگیشکر کالج اوراد شہاجانی میں طویل عرصہ تک مراٹھی کے لیکچرار رہے۔ دو ہزار چھ میں سبکدوشی کے بعد مکمل طور پر ادبی سرگرمیوں میں سرگرم ہوئے۔

ان کے شعری مجموعے ’’نِدھرمی‘‘، ’’شیتکری‘‘، ’’آدم‘‘، ’’گواہی‘‘ اور ’’جھومبنی‘‘ شامل ہیں۔ ناول ’’میتو‘‘ نے انہیں نئی شناخت دی جس کا انگریزی ترجمہ بھی دستیاب ہے۔ نثری کتب ’’انوبھو‘‘، ’’واکل‘‘، ’’پرتیے‘‘ جبکہ تنقیدی تصانیف ’’سارانش‘‘، ’’اتیرتھ‘‘، ’’شبدبمب‘‘ اہم شمار ہوتی ہیں۔ ’’بھومی پرکاشن‘‘ کے ذریعے انہوں نے نوجوان ادیبوں کیلئے اشاعتی سہولت فراہم کی۔

صدر پریشد کوتیک راو پاٹل نے اس انتخاب کو شاہاجیندے کی ادبی و تعلیمی خدمات کا اعتراف قرار دیا اور یقین ظاہر کیا کہ ان کی صدارت میں سمیلن سنجیدہ ادبی مباحث کا پلیٹ فارم بنے گا۔

اجلاس میں ڈاکٹر آسرام لومٹے، ڈاکٹر دادا گورے، ڈاکٹر رام چندر کالکُڈے، ڈاکٹر گنیش موہتے، ڈاکٹر دیپا شیرساگر، کنڈلک آتکرے، پروفیسر کرن ساگر، دیادو لومٹے، دیویداس پھلاری، ڈاکٹر ہیملتا پاٹل، ڈاکٹر نتھیکیش کانولے، ڈاکٹر سنجیوَنی تڈگاوکر، سروج دیشپانڈے، سنجیو کلکرنی، سبھاش کولکر، ولاس سندھیکار، ڈاکٹر سمیتا جادھو، شریہر ناندیکر، اکٹر ہنسراج جادھو، ڈاکٹر دلی وکھٹے، پربھاکر ساوگاوکر اور مہیب قادری شریک تھے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande