
کریتی سینن اور دھنوش کے مرکزی کردار والی رومانوی ڈرامے پر مبنی فلم تیرے عشق میں 28 نومبر کو ریلیز ہوئی۔ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو ناقدین اور سامعین دونوں سے مثبت جائزے ملے ہیں۔ اپنی ریلیز کے صرف چار دنوں کے اندر، فلم نے باکس آفس پر اپنی مضبوط موجودگی قائم کر لی ہے اور ایک اہم ریکارڈ بھی قائم کر لیا ہے۔
'رانجھنا کا ریکارڈ ٹوٹا
سیکنلککے مطابق، فلم نے اپنے پہلے پیر، یعنی چوتھے دن 8.25کروڑ روپے کا کلیکشن کیا تھا۔ ویک اینڈ پرتیرےعشق نے 16 کروڑ روپے کی اوپننگ کے ساتھ دوسرے دن 17کروڑ روپے اور تیسرے دن 19 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ چار دنوں میں فلم کی کل کمائی 60.25 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح فلم نے دھنوش-سونم کپور کی فلم 'رانجھنا کے 60.22کروڑ روپے کے لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
'گستاخ دل اور '120 بہادر کی باکس آفس پر گرفت کمزور
فاطمہ ثنا شیخ اور وجے ورما کی فلم 'گستاخ دل پہلے دن سے ہی جدوجہد کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، فلم نے چوتھے دن صرف 6 لاکھ روپے کمائے، جس سے اس کا کل کلیکشن 1.36 کروڑ روپے تک پی پہنچ سکا ہے۔وہیں فرحان اختر کی ایکشن ڈرامہ فلم '120 بہادر بھی باکس آفس پر کمزور پڑگئی ہے۔ 21 نومبر کو ریلیز ہونے والی یہ فلم اپنے 11ویں دن صرف 16 لاکھ روپے کما سکی اور اب تک اس کا کل کلیکشن 17.06کروڑ روپے ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد