بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی صحت میں کوئی سدھار نہیں، اسپتال کے باہر سیکیورٹی بڑھا ئی گئی
۔ وزیراعظم مودی نے بیگم خالدہ ضیاء کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی صحت میں کوئی سدھار نہیں، اسپتال کے باہر سیکیورٹی بڑھا ئی گئی


ڈھاکہ، 2 دسمبر (ہ س)۔ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کی حالت بدستور تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ انہیں 23 نومبر کو راجدھامنی، ڈھاکہ کے ایور کیئر آسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 27 نومبر کو انہیں سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔ آج دوپہر اسپتال کے باہر، ان کے ذاتی معالج نے بتایا کہ انکی صحت میں کوئی بہتری نہیں آ رہی ہے۔ علاج کا اچڑ انتہائی سست ہے۔ قبل ازیں، ڈھاکہ پولیس نے اسپتال میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے، اور چوتھی منزل کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ لندن میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے خالدہ کے بیٹے طارق رحمان نے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈیلی اسٹاراخبار کے مطابق پولیس آج علی الصبح اچانک ایور کیئر اسپتال پہنچی اور خالدہ ضیاء کی سکیورٹی سخت کر دی۔ اسپیشل سیکیورٹی فورسز نے اسپتال کی مکمل تلاشی لی۔ 80 سالہ خالدہ، درازیئ عمر سے متعلق متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں، ایور کیئر اسپتال میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں۔ ملک کی عبوری حکومت نے ان کی نازک حالت کی روشنی میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں انہیں فوری طور پر وی وی آئی پی (انتہائی اہم شخص) قرار دیا گیا اور انہیں خصوصی سیکورٹی فورسز فراہم کی گئیں۔ ایک پیغام میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خالدہ ضیاء کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ ادھر ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ لندن میں مقیم ان کے بیٹے طارق رحمان نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ادھر بھارتی وزیراعظم مودی نے بیگم خالدہ ضیاء کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا، مجھے بیگم خالدہ ضیا کی صحت کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ہے۔ ہماری دلی دعائیں اور نیک خواہشات ان کی جلد صحت یابی کے لیے ہیں۔ ہندوستان ہر طرح سے مدد کے لیے تیار ہے۔

بی این پی کے نائب صدر احمد اعظم خان نے کہا کہ خالدہ ضیا کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے۔ اتوار کی رات سے کوئی بہتری نہیں آئی۔ آج دوپہر 12:30 بجے اسپتال کے باہر خالدہ ضیاء کے ذاتی ڈاکٹر اور پارٹی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر اے جے ایم زاہد حسین نے صحافیوں کو ان کی صحت کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ خالدہ ضیاء کی صحت میں قابل ذکرسدھار نہیں آ رہا ہے ۔ میڈیکل بورڈ سے مشورہ طلب کیا گیا ہے کہ آیا انہیں علاج کے لیے آسانی سے بیرون ملک منتقل کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ برطانیہ سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم آج خالدہ ضیاء کا طبی معائینہ کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande