مدینہ بس سانحہ میں بچ جانے والے اکیلے شخص محمد شعیب حیدرآباد پہنچے، گھر لوٹنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے
حیدرآباد ،2 دسمبر (ہ س)۔ 24 سالہ محمد شعیب جو مدینہ بس حادثے میں زندہ بچ گئے تھے،سعودی عرب میں علاج مکمل کرنے کے بعد منگل 2 دسمبرکوشہر پہنچے۔ شعیب انڈیگوایئرلائن کی پرواز سے صبح 10:30 بجے راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ(آرجی آئی اے) پہنچے۔ ان کے سات
مدینہ بس سانحہ : حیدرآبادی شخص کی بحفاظت حیدرآباد واپسی


حیدرآباد ،2 دسمبر (ہ س)۔ 24 سالہ محمد شعیب جو مدینہ بس حادثے میں زندہ بچ گئے تھے،سعودی عرب میں علاج مکمل کرنے کے بعد منگل 2 دسمبرکوشہر پہنچے۔ شعیب انڈیگوایئرلائن کی پرواز سے صبح 10:30 بجے راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ(آرجی آئی اے) پہنچے۔ ان کے ساتھ ان کے بڑے بھائی محمد سمیراورحج کمیٹی کے ملازم محمد مسعود بھی تھے جنہوں نے پورے سفرمیں ان کی مددکی۔ سعودی عرب میں علاج مکمل کرنے کے بعد گھرواپس لوٹے،آر جی آئی اے میں،شعیب جذباتی دکھائی دیئے جب گھروالوں نے ان کااستقبال کیا۔اس موقع پرصحافیوں کوجواب دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وہ صحت یاب ہورہے ہیں اورحادثے کے بارے میں مختصراًبیان کرتے ہوئے کہاکہ بس کھڑی تھی، پیچھے سے ایک آئل ٹینکرآیااورہمیں ٹکرماردیا۔ یہ سب کچھ پانچ منٹ میں ہوا۔ انہوں نے ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کا شکریہ اداکرتا ہوں۔آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدراورحیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی،اے آئی ایم آئی ایم کے ایم ایل اے ماجد حسین اورہروہ شخص جس نے میری اورمیرے خاندان کی مدد کی، میں بہت شکرگزارہوں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande