معاشی مشکلات کے باوجود تلنگانہ میں فلاحی اور ترقیاتی اسکیموں پرعمل جاری : ریونت ریڈی
حیدرآباد ،2 دسمبر (ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے حکومت کے دوسال کی تکمیل کے ضمن میں اضلاع کے دورہ کا آج سے آغاز کردیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں وزیراعلی 6 اضلاع کادورہ کریں گے اور8 اور9 ڈسمبر کوگلوبل سمٹ کے بعد دوسرے مرحلہ کا آغازہوگا۔ ریونت ریڈی نے آج نار
معاشی مشکلات کے باوجود تلنگانہ میں فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات پرعمل :ریونت ریڈی


حیدرآباد ،2 دسمبر (ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے حکومت کے دوسال کی تکمیل کے ضمن میں اضلاع کے دورہ کا آج سے آغاز کردیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں وزیراعلی 6 اضلاع کادورہ کریں گے اور8 اور9 ڈسمبر کوگلوبل سمٹ کے بعد دوسرے مرحلہ کا آغازہوگا۔ ریونت ریڈی نے آج نارائن پیٹ ضلع مکتھل اسمبلی حلقہ کا دورہ کیا اور 118.82 کروڑ کے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیادرکھا۔ ریاستی وزراء دامودرراج نرسمہا،جوپلی کرشناراؤ،کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی،وی سری ہری اورضلع کے عوامی نمائندے اوراعلیٰ عہدیداراس موقع پرموجود تھے۔

وزیراعلی نے 8 کروڑکی لاگت سے مکتھل میونسپلٹی کے تحت ترقیاتی کاموں کاسنگ بنیاد رکھا۔ اسپورٹس کامپلکس کی تعمیرکیلئے 25 کروڑروپئے کے صرفہ سے کاموں کاآغازکیاگیا۔ سڑکوں کی تعمیرکیلئے 82.32 کروڑ مختص کئے گئے ۔مکتھل پہنچنے پروزیراعلی ریونت ریڈی کاکانگریس قائدین اورکارکنوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ترقیاتی کاموں کے سنگ بنیادکے بعدجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے گزشتہ دو برسوں میں حکومت کی کارکردگی سے واقف کرایا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی وعدوں کی تکمیل کے علاوہ ترقیاتی پروجیکٹس کے ذریعہ تلنگانہ کو عالمی نقشہ پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ محبوب نگرضلع کے عوام نے کانگریس پارٹی کو شاندارکامیابی سے ہمکنارکیاہے اورحکومت ضلع کے عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کرے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ترقی کے لئے پنچایت راج اداروں کے انتخابات میں کانگریس کے تائیدی امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ2047 تک تلنگانہ کی معیشت کوتین ٹریلین ڈالر تک ترقی دینے کیلئے ویژن ڈاکیومنٹ تیارکی گئی ہے جسے گلوبل سمٹ کے دوران جاری کیا جائے گا۔وزیراعلی نے عوام سے وعدہ کیا کہ ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات پر یکساں طور پر عمل آوری کی جائے گی۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande