ڈی سی نے دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے دو ایمبولینس سروس کو شروع کیا۔
جموں, 17 دسمبر (ہ س)ضلع ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر ہرویندر سنگھ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انل کمار ٹھاکر کے ہمراہ ضلع کے دور افتادہ اور پہاڑی علاقوں میں ہنگامی طبی سہولیات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بلاک گھٹ اور سب ڈویژن گندوہ کے لیے دو ایمرجنسی ایمبولینسوں کو
Ambulance


جموں, 17 دسمبر (ہ س)ضلع ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر ہرویندر سنگھ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انل کمار ٹھاکر کے ہمراہ ضلع کے دور افتادہ اور پہاڑی علاقوں میں ہنگامی طبی سہولیات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بلاک گھٹ اور سب ڈویژن گندوہ کے لیے دو ایمرجنسی ایمبولینسوں کو ڈی سی آفس کمپلیکس ڈوڈہ سے روانہ کیا۔

ان ایمبولینسوں میں ضروری اور جان بچانے والی طبی سہولیات دستیاب ہیں، جن کے ذریعے بالخصوص ہنگامی حالات میں مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے گی، جس سے ریسپانس ٹائم میں نمایاں کمی آئے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گھٹ اور گندوہ علاقوں میں ایمبولینس سروس کی طویل عرصے سے زیر التوا مانگ کو پورا کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضرورت مند مریضوں کو مفت سہولیات اور معاونت فراہم کرنے کے لیے تمام سب ڈویژنل سطح کے اسپتالوں میں ریڈ کراس بھون قائم کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر حاملہ خواتین کے لیے محفوظ مقامات کی پیشگی نشاندہی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ حکومت ہند کے عوامی رابطہ پروگرام ’پرساشن گاؤں کی اور‘کے آغاز کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جو 19 دسمبر سے شروع کیا جائے گا، اور اس کا مقصد عوامی مسائل کو نچلی سطح پر حل کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande