ایکو پارک کے پاس جھگی بستی میں شدید آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی 14 گاڑیاں موقع پر
ایکو پارک کے پاس جھگی بستی میں شدید آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی 14 گاڑیاں موقع پر کولکاتا، 18 دسمبر (ہ س)۔ کولکاتا کے ایکو پارک سے متصل گھنی جھگی بستی میں بدھ کی دیر رات آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے اس واقعے میں اب تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر نہیں
ایکو پارک کے پاس جھگی بستی میں شدید آگ


ایکو پارک کے پاس جھگی بستی میں شدید آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی 14 گاڑیاں موقع پر

کولکاتا، 18 دسمبر (ہ س)۔ کولکاتا کے ایکو پارک سے متصل گھنی جھگی بستی میں بدھ کی دیر رات آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے اس واقعے میں اب تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ملی ہے، لیکن رات گزرنے کے بعد جمعرات کی صبح تک آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ جائے وقوع پر فائر بریگیڈ کی 14 گاڑیاں موجود ہیں۔ جس علاقے میں آگ لگی ہے وہ گھنی آبادی والا اور تنگ گلیوں والا ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو آگ پر قابو پانے میں کافی مشقت کرنی پڑ رہی ہے۔

جھگیوں میں لگی آگ کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے، لیکن مسلسل سلنڈر دھماکے ہو رہے ہیں اور اسی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ مقامی باشندوں کا یہی اندازہ ہے کہ سلنڈر پھٹنے سے آگ اور خوفناک ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر ریاست کے فائر بریگیڈ وزیر سوجیت بوس بھی پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ کئی جھگیوں میں پلاسٹک کی بڑی مقدار میں سامان تھا، اس لیے آگ اور تیزی سے پھیل گئی۔ حالانکہ، آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے فائر بریگیڈ اہلکاروں نے مناسب قدم اٹھائے ہیں۔ انہوں نے آگ بجھانے کے لیے 20 انجنوں کا انتظام کیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر سبھی انجنوں کو کام میں لایا جائے گا۔

اس علاقے میں فائر بریگیڈ پہنچنے میں آئی دقت کے بارے میں فائر بریگیڈ وزیر نے کہا، ”پہلے مشکل ہوئی لیکن بعد میں عام لوگوں کے تعاون سے گھنی بستی میں فائر بریگیڈ انجن پہنچانا ممکن ہو گیا۔ حالانکہ، تقریباً 3 گھنٹے گزر گئے اور آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ اہلکاروں کو کافی جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔“

جھگی بستی کے باشندوں کا کہنا ہے کہ ایک کے بعد ایک سلنڈر دھماکے سے آگ کی شدت لگاتار بڑھتی گئی۔ فائر بریگیڈ محکمے کو خبر دی گئی۔ پہلے 4 اور بعد میں 10 اور فائر بریگیڈ انجن جائے وقوعہ پر پہنچے۔ رپورٹ لکھے جانے تک 14 انجن موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ لیکن تنگ گلیوں اور گھنی آبادی والا علاقہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے کا کام شروع کرنے میں فائر بریگیڈ اہلکاروں کو کافی پریشانی ہوئی۔ ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ جنگی پیمانے پر یہ کام جاری ہے۔ آگ کیسے لگی، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande