سانبہ کے مانسر علاقے میں مشتبہ نقل حرکت کے بعد سرچ آپریشن شروع۔
جموں, 17 دسمبر (ہ س)ضلع سانبہ کے مانسر علاقے کے قریب واقع ایک گاؤں میں بدھ کے روز اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب مقامی لوگوں نے مشتبہ افراد کو علاقے میں گھومتے ہوئے دیکھا۔ ذرائع کے مطابق دیہاتیوں نے فوری طور پر ان مشتبہ نقل و حرکت کے بارے میں پولیس
Search opr


جموں, 17 دسمبر (ہ س)ضلع سانبہ کے مانسر علاقے کے قریب واقع ایک گاؤں میں بدھ کے روز اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب مقامی لوگوں نے مشتبہ افراد کو علاقے میں گھومتے ہوئے دیکھا۔ ذرائع کے مطابق دیہاتیوں نے فوری طور پر ان مشتبہ نقل و حرکت کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ تین نامعلوم افراد کو گاؤں اور اس کے آس پاس مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کر دی۔

بعد ازاں پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی جانب سے مانسر اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جنگلات، کھیتوں، سنسان سڑکوں اور دیگر مشتبہ مقامات کی باریکی سے تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی سماج دشمن یا ملک دشمن سرگرمی کے امکان کو خارج کیا جا سکے۔

سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور صورتحال پر قریبی نظر بنائے رکھی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande