
نئی دہلی،07نومبر(ہ س)۔ سیس گنج گردوارہ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی تاریخی گرو سیس مارگ یاترا کے موقع پر جماعت اسلامی ہند کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ اس اہم موقع پر جماعت اسلامی ہند، دہلی کے چھ رکنی وفد نے شرکت کی، جس کی قیادت جناب خلیل احمد صاحب نے کی۔اس موقع پر مختلف مذاہب کے رہنماو¿ں اور نمائندوں نے ایک ساتھ جمع ہو کر قومی یکجہتی، مذہبی رواداری اور باہمی احترام کے پیغام کو عام کیا۔ پروگرام کے دوران ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی برادریوں کے درمیان افہام و تفہیم، غلط فہمیوں کے ازالے اور امن و بھائی چارے کے فروغ پر خصوصی زور دیا گیا۔شرکاءنے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کی ترقی اور استحکام اسی وقت ممکن ہے جب تمام طبقات اور مذاہب کے لوگ مل جل کر ایک دوسرے کے عقائد و ثقافت کا احترام کریں اور بین المذاہب ہم آہنگی کو مضبوط کریں۔اس موقع پر مختلف مقررین نے کہا کہ ایسے اجتماعات محبت، خیرسگالی اور اجتماعی ترقی کے راستے کو ہموار کرتے ہیں اور ملک کو نفرت و انتشار سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پروگرام کے اختتام پر تمام مذاہب کے نمائندوں نے ایک ساتھ بیٹھ کر افکار و آراءکا تعمیری تبادلہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی امن، انصاف اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais