
سندر بنی سیکٹر میں مشق کے دوران لا پتہ ہوئے جوان کی لاش برآمد
جموں، 10 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں دریا پار کرنے کی تربیتی مشق کے دوران لاپتہ ہونے والے ایک فوجی کی لاش منگل کے روز برآمد کر لی گئی۔
حکام کے مطابق سپاہی اکشت شرما کی لاش آج صبح مناور ندی سے برآمد ہوئی۔ اس تلاشی کارروائی میں فوج، این ڈی آر ایف اور مقامی ریسکیو اہلکاروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔
فوجی ذرائع کے مطابق سپاہی اکشیت شرما پیر کو دوپہر تقریباً 12 بجے سندر بنی کے علاقے میں دریا پار کرنے کی تربیتی مشق کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد فوج اور سول ایجنسیوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی تھی جس کے بعد آج ان کی لاش برآمد کر لی گئی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر