ایل جی منوج سنہا نے سی آئی ایس ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر جوانوں کو مبارکباد پیش کی
ایل جی منوج سنہا نے سی آئی ایس ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر جوانوں کو مبارکباد پیش کی جموں، 10 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز سنٹرل انڈسٹریل فورس (سی آئی ایس ایف) کے یومِ تاسیس کے موقع پر فورس کے اہلکاروں اور ان
LG


ایل جی منوج سنہا نے سی آئی ایس ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر جوانوں کو مبارکباد پیش کی

جموں، 10 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز سنٹرل انڈسٹریل فورس (سی آئی ایس ایف) کے یومِ تاسیس کے موقع پر فورس کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔

لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منوج سنہا نے کہا کہ سی آئی ایس ایف ملک کے اہم تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کی خدمات اور قربانیوں پر فخر ہے اور فورس کے جوان پوری لگن اور فرض شناسی کے ساتھ ملک کی حفاظت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اہلکاروں کی بہادری اور وطن کے تحفظ کے لیے ان کے عزم کو سلام پیش کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande