
ضلع سانبہ میں آئی بی کے قریب ڈرون کی سرگرمی کے بعد سرچ آپریشن شروع
جموں، 10 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک مشتبہ پاکستانی ڈرون کی سرگرمی کی اطلاع کے بعد منگل کو سیکورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کر دیی۔
حکام کے مطابق پیر کی دیر رات دبھو کے علاقے میں ایک مشتبہ دشمن ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی اقدامات کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کی اور پورے علاقے میں تلاشی مہم شروع کر دی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کہیں ہتھیار یا منشیات فضا سے نہیں گرائے گئے۔
حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں فوج، پولیس اور بی ایس ایف کی مشترکہ تلاشی کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اور بی ایس ایف نے ضلع کے راجپورہ علاقے میں واقع بھائی نالہ، لالہ چک اور ملانی میں بھی علی الصبح مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر