ای ڈی نے غیر قانونی سٹے بازی ایپ معاملے میں سریش رینا اور شیکھر دھون کے 11.14 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کیے
نئی دہلی، 06 نومبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مبینہ طور پر غیر قانونی سٹے بازی ایپ کے آپریشن سے منسلک منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق کرکٹرز سریش رینا اور شیکھر دھون کے 11.14 کروڑ روپے کے اثاثوں کو ضبط کیا ہے۔ مرکزی تحقیقاتی
ED seizes Rs 11.14 cr assets of Raina & Shikhar Dhawan


نئی دہلی، 06 نومبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مبینہ طور پر غیر قانونی سٹے بازی ایپ کے آپریشن سے منسلک منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق کرکٹرز سریش رینا اور شیکھر دھون کے 11.14 کروڑ روپے کے اثاثوں کو ضبط کیا ہے۔

مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے جمعرات کو کہا کہ شیکھر دھون کی 4.50 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد اور سریش رینا کی 6.64 کروڑ روپے کی میوچل فنڈ سرمایہ کاری کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے ) کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔

ای ڈی کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دونوں سابق کرکٹرز نے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرکے غیر قانونی بیٹنگ پلیٹ فارم x1بیٹ کو فروغ دیا۔ ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ رینا اور دھون نے اس ایپ کے ذریعے سٹے بازی میں ملوث ہو کر غیر قانونی دولت حاصل کی۔

ای ڈی نے آن لائن بیٹنگ سائٹ x1بیٹ کی تحقیقات کے تحت طور پر کرکٹرز یوراج سنگھ، سریش رینا، رابن اتھپا اور شیکھر دھون،اور اداکار سونو سود، ممی چکرورتی (سابق ترنمول ایم پی) اور انکش ہزارا (بنگالی سنیما) سے پوچھ گچھ کی تھی۔ اس کے علاوہ کچھ سوشل میڈیا پر انفلیوئنسر سے پوچھ گچھ کی گئی تھی اور ریکارڈ بھی کئے گئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande