
سی آئی او کا تیسرا فاونڈیشن ڈے اہتمام کے ساتھ منایا گیا!نئی دہلی ،05نومبر(ہ س)۔
چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن (CIO) دہلی کا تیسرا فاو ¿نڈیشن ڈےملی ماڈل اسکول میں نہایت شاندار اور پروقار انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔پروگرام کا آغاز عدیلہ ضمیر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد پرچم کشائی کی گئی، پرچم کشائی کی تقریب میں محترم امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند دہلی جناب سلیم اللہ خان صاحب، سی آئی او انچارج دہلی محترمہ شازیہ باری صاحبہ اور ناظمہ حلقہ خواتین محترمہ نزہت یاسمین صاحبہ بھی شریک رہے۔
اس موقع پر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، دہلی جناب سلیم اللہ خاں نے طلبہ سے نہایت پراثر اور حوصلہ افزا خطاب فرمایا۔ انہوں نے بچوں کو چلڈرین اسلامک آرگنائزیشن (سی آئی او) کے اسلامی و تعلیمی مشن سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ “سی آئی او بچوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں وہ علم و اخلاق کی روشنی میں اپنی شخصیت کو نکھار سکتے ہیں۔”سی آئی او بچوں کے مستقبل کو سنوارنے، ان کو اعلی خواب دینے، ان کے اندر اخلاق حسنہ کو فروغ دینے کی ایک مبارک کوشش ہے۔ اللہ پاک اس کوشش کو قبول فرمائے اور اس میں خوب خوب برکت دے۔پروگرام میں ہانیہ مریم نے حمدِ باری تعالیٰ پیش کی، سی آئی او کا تعارف عرشان آصف نے کرایا اور ہانیہ کوثر نے قرآن پاک سے متعلق ایک تقریر پیش کی۔ اس کے بعدبچوں کے گروپ نے نہایت دلکش انداز میں سی آئی او کا ترانہ بھی پیش کیا، جسے سامعین نے بہت پسند کیا۔ خضر بن عمیر نے محترم حلقہ کا بیچ لگاکر استقبال کیا۔ اس موقع پر بچوں کے درمیان مختلف نوعیت کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے، جن میں بچوں نے نہایت دلچسپی اور جوش کے ساتھ حصہ لیا۔ آخر میں سی آئی او مینٹر محترمہ شگفتہ تحسین صاحبہ نے طلبہ سے تجدیدِ عہد کروایا کہ وہ اپنی زندگیوں میں علم، اخلاق اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کو فروغ دیں گے۔ اختتام پر انہوں نے کہا کہ “سی آئی او کا مقصد بچوں کے اندر اسلامی علم و شعور پیدا کرنا، اخلاقِ حسنہ کو فروغ دینا اور ایک صالح نسل تیار کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے اور اسے کامیابیوں سے نوازے۔”پروگرام کا اختتام دعا پر ہوا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais