قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
جے پور، 17 نومبر (ہ س)۔ کوٹا روڈ پرواقع نیشنل ہائی وے 52 پر کملا پور گاوں کے قریب غلط سمت سے آ رہے ایک ٹرک نے سامنے سے آ رہی کار سے زوردار ٹکرمار دی ، جس سے اسے شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں تین افراد ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او اتم سن
Three killed, five injured in truck-car collision on National Highway


جے پور، 17 نومبر (ہ س)۔ کوٹا روڈ پرواقع نیشنل ہائی وے 52 پر کملا پور گاوں کے قریب غلط سمت سے آ رہے ایک ٹرک نے سامنے سے آ رہی کار سے زوردار ٹکرمار دی ، جس سے اسے شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں تین افراد ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او اتم سنگھ نے بتایا کہ بکانی تھانہ علاقے کے کرل گاوں کے سات لوگ پوجا کے لیے سوئفٹ ڈیزائر کار میں کوٹا جا رہے تھے۔ کملا پور کے قریب غلط سمت سے آنے والا ٹرک ان کی کار سے ٹکرا گیا ۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار ڈرائیور سریش لودھا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

شدید زخمی ہرشیت سین جھالاواڑکے ایس آر جی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ رامیشور سین کی بھی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ دوسرے زخمیوں شیو لال لودھا، ریکھا سین اور دو دیگر کو ایس آر جی اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کا علاج چل رہا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ موڈک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande