ستیہ وتی کالج کے شعبہ اردو میں لیکچر کا انعقاد
نئی دہلی،17نومبر:(ہ س)۔آج 17 نومبر، بروز پیر ستیہ وتی کالج کے شعبہ اردو میں عالمی شہرت یافتہ محقق، نقاد، ادیب اور شاعر ڈاکٹر تقی عابدی کے ایک مو¿قر ایکسٹنڈڈ لیکچر کا انعقاد نہایت شاندار انداز میں کیا گیا۔ اس علمی نشست کی صدارت پروفیسر شیخ عقیل اح
ستیہ وتی کالج کے شعبہ اردو میں لیکچر کا انعقاد


نئی دہلی،17نومبر:(ہ س)۔آج 17 نومبر، بروز پیر ستیہ وتی کالج کے شعبہ اردو میں عالمی شہرت یافتہ محقق، نقاد، ادیب اور شاعر ڈاکٹر تقی عابدی کے ایک مو¿قر ایکسٹنڈڈ لیکچر کا انعقاد نہایت شاندار انداز میں کیا گیا۔ اس علمی نشست کی صدارت پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کی، جبکہ پروگرام کی نظامت شعبہ? اردو کی استاذہ محترمہ افسانہ حیات نے انجام دی۔ آخر میں شکریہ کی رسم ڈاکٹر قمر الحسن نے ادا کی۔لیکچر کا موضوع “اردو کی نئی بستیوں کا شعری منظرنامہ” تھا، جس پر ڈاکٹر تقی عابدی نے اپنی مخصوص تحقیقی بصیرت اور ادبی گہرائی کے ساتھ انتہائی جامع، مدلل اور پ±رمغز گفتگو کی۔ انہوں نے دنیا بھر میں پھیلی ہوئی نئی اردو بستیوں کا تاریخی، ادبی اور تہذیبی جائزہ پیش کرتے ہوئے اردو شاعری کے عروج و زوال اور بدلتے ہوئے عالمی تناظر میں اس کی موجودہ صورتحال کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیا۔

ڈاکٹر عابدی نے اپنی تقریر میں خاص طور پر مادری زبان کے تحفظ، رسم الخط کی بقا، ادبی ورثے کے ربط و تسلسل اور اردو کے عالمی فروغ جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوان طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ صرف اردو پڑھنے پر اکتفا نہ کریں بلکہ تخلیقی سطح پر شعر و ادب لکھنے کی کوشش کریں، کیونکہ نئی نسل ہی زبان کے مستقبل کی اصل امین ہے۔صدرِ جلسہ پروفیسر شیخ عقیل احمد نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر تقی عابدی کے علمی و ادبی مقام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی سطح پر اردو کے نمایاں ترین محققین، مقررین اور تخلیق کاروں میں شمار ہوتے ہیں، اور ان پر کئی تحقیقی مقالات بھی لکھے جا چکے ہیں۔ انہوں نے اردو کی نئی بستیوں کے ادبی منظرنامے پر گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کو علمی تحقیق، تخلیقی جستجو اور زبان کی خدمت کے لیے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر شعبہ اردو کے اساتذہ ڈاکٹر عارف اشتیاق، ڈاکٹر فخر عالم سمیت بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر طلبہ نے ڈاکٹر تقی عابدی سے مختلف علمی و تحقیقی سوالات بھی کیے جن کے جوابات انہوں نے نہایت خندہ پیشانی اور مدلل انداز میں دیے۔ شعبہ اردو، ستیہ وتی کالج کی یہ ادبی نشست نہ صرف ایک علمی وا قعہ تھی بلکہ اردو کے عالمی زاویوں اور نئی جہتوں کو سمجھنے کے لیے ایک بڑے پلیٹ فارم کا درجہ رکھتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande