
نئی دہلی،17نومبر(ہ س)۔ مدینہ منورہ کے قریب بھارتی عازمینِ عمرہ کو پیش آنے والے المناک حادثے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔ حادثے میں کئی افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد زخمی ہیں جنکا علاج جاری ہے،اس سانحے پر ملک بھر میں سوگ اور دکھ کی فضا چھا گئی ہے۔اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے بزرگ سماجی خدمتگار حاجی محمد ظہوراحمد (اٹیچی والے)نے ایک بیان میں کہا گیا کہ “میں اس دلخراش حادثے پر گہرے صدمے میں ہوں،میری دلی تعزیت ا±ن تمام خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا،لہذایہ صرف متاثرہ خاندانوں ہی کا نہیں بلکہ پوری برادری کا دکھ ہے۔”انہوں نے اپنے خاص بیان میں زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا بھی کی گئی:“میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعاکرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس مشکل گھڑی میں طاقت، حوصلہ اورشفا عطا فرمائے۔”حاجی ظہور نے مزید کہا کہ بھارت اور سعودی عرب دونوں ممالک کی متعلقہ انتظامیہ کوچاہیے کہ متاثرہ افراد اور لواحقین کی ہر ممکن مدد کریں، ضروری انتظامات بشمول میتوں کی واپسی کے معاملات میں مکمل تعاون فراہم کیا جائے، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرین کی عزتِ نفس اور حقوق کا تحفظ ہو۔بیان میں مزید کہا گیا:“غم کی اس گھڑی میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ہمدردی، یکجہتی اورانسانیت کے جذبے کے ساتھ ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔”آخر میں قرآنِ کریم کی آیت پڑھ کر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais