
نئی دہلی، 17 نومبر (ہ س)۔ آل انڈیا ملی کونسل نے عازمین عمرہ کے ساتھ ہوئے زبردست بس حادثے پر اپنی گہری ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ معاون جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل شیخ نظام الدین نے حیدرآباد اور دیگر شہروں سے عمرہ کے سفر پر جانے والے بس مسافروں کے ساتھ ڈیزل ٹینکر کی زبردست اور غیرمعمولی ٹکر سے ہوئے 42/ جانوں کے اتلاف پر سخت غم اور شدید صدمے کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے افراد خاندان کے ساتھ گہری تعزیت وہمدردی ظاہر کی ہے۔ ملی کونسل نے حکومت سعودی عرب اور ہندوستان کے خارجی امور کی وزارت (MEA) سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ عازمین عمرہ کے ساتھ ہوئے اس غیرمعمولی حادثہ پر مہلوکین کے پسماندگان کو مناسب ترین معاوضہ دیا جائے، تاکہ ایسے تباہ حال خاندانوں کی راحت رسانی کا بہتر راستہ نکل سکے۔ انھوں نے حکومت ہند کے وزارت خارجی امور سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد واعانت کی جائے۔ ملی کونسل نے زخمی جناب شعیب کی جان بچانے اور ممکنہ علاج ومعالجہ کا بہترین نظم کرنے اور ان کے قریب ترین لوگوں کو ا±ن سے ملاقات کرانے کا بند وبست کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais