
ارکان اسمبلی پارٹی تبدیلی مخالف قانون معاملہ سماعت میں اسپیکر تلنگانہ اسمبلی کی تاخیر پر بی آرایس سپریم کورٹ سے رجوع
حیدرآباد ، 10 نومبر (ہ س)۔
تلنگانہ کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی بی آرایس نے پارٹی تبدیلی مخالف قانون معاملہ کی سماعت میں اسپیکرکی جانب سے غیرمعمولی تاخیرکا الزام لگاتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی۔ اس نے اپنی درخواست میں کہا کہ بی آرایس پارٹی چھوڑ کر حکمران جماعت کانگریس میں شمولیت اختیارکرنے والے ایم ایل ایزکے معاملہ میں تین ماہ کے اندرفیصلہ ہونا چاہئے تاہم اسپیکراس معاملہ میں غیر ضروری تاخیرکررہے ہیں۔ قبل ازیں اسپیکرنے عدالت عظمی میں درخواست داخل کرتے ہوئے اس معاملہ کی سماعت کیلئے مزید وقت مانگا جس کی بی آرایس نے اپنی درخواست میں مخالفت کی۔ عدالت نے تین ماہ کی مدت اس معاملہ کی سماعت کیلئے مقرر کی تھی جو 31 اکتوبر کو ختم ہو گئی تھی۔ بی آرایس کی درخواست کو فی الحال سپریم کورٹ کی رجسٹری میں نوٹیفائی ہونا ہے، اور تصدیقی عمل کے بعد اگلے دو سے تین دنوں میں اس پر عدالت میں سماعت ہونے کا امکان ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق