جموں و کشمیر میں ستمبر تک منشیات مخالف قانون کے تحت 1342 مقدمات درج کیے گئے
جموں, 30 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے رواں سال ستمبر تک منشیات مخالف قانون کے تحت 1,342 مقدمات درج کیے، جن میں سے 1,305 مقدمات عدالتوں میں پیش کیے گئے۔ ان میں 142 ملزمان کو سزا سنائی گئی جبکہ 197 کو بری کیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ مالی مح
جموں و کشمیر میں ستمبر تک منشیات مخالف قانون کے تحت 1342 مقدمات درج کیے گئے


جموں, 30 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے رواں سال ستمبر تک منشیات مخالف قانون کے تحت 1,342 مقدمات درج کیے، جن میں سے 1,305 مقدمات عدالتوں میں پیش کیے گئے۔ ان میں 142 ملزمان کو سزا سنائی گئی جبکہ 197 کو بری کیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ مالی محاذ پر کارروائی کے دوران پولیس نے 67 تحقیقات میں 81 جائیدادیں ضبط کیں جن کی مالیت تقریباً 16.64 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ یہ کارروائیاں منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (کرائم) سوجیت کے سنگھ نے بتایا کہ ستمبر 2025 تک درج مقدمات میں سے 339 ٹرائل مکمل ہوئے، جن میں 12 کو ہائی کنوکشن کیسز قرار دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی پی ایس کے تحت 215 افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ 222 منشیات کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 44 کو منہدم کیا جا چکا ہے۔

سنگھ کے مطابق، 1,350 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے، جبکہ دونوں صوبوں میں 983 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 71 فارنسک سائنس لیبارٹری کیس زیرِ التوا ہیں اور 103 روابط (بیک ورڈ و فارورڈ) قائم کر کے 113 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈی جی پی نے مزید بتایا کہ 107 مقدمات غیر حاضر ملزمان کے خلاف اپنے آخری مرحلے میں ہیں جنہیں جلد ہی مفرور قرار دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست بھر میں تقریباً 99 فیصد میڈیکل اسٹورز میں کمپیوٹرائزڈ بلنگ اور سی سی ٹی وی نگرانی کا نظام نافذ کیا جا چکا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، منشیات مخالف مہم کے تحت اساتذہ، خود امدادی گروپوں اور فرنٹ لائن ورکرز کے لیے تربیتی پروگرام بھی جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال جنوری سے اب تک 32 ہزار سے زائد مریضوں نے او پی ڈی خدمات حاصل کیں، جبکہ 551 نئے مریضوں کو ڈرگ ڈی ایڈکشن مراکز میں داخل کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande