
امراوتی،
30 اکتوبر (ہ س)۔ امراوتی ضلع کے مہادیوکھوری
کے ورون نگر میں گزشتہ چند دنوں سے خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے کیونکہ ایک مادہ تیندوا
اپنے دو بچوں کے ساتھ رہائشی علاقے میں مسلسل دکھائی دے رہا ہے۔ 20 اکتوبر سے اب
تک اس بڑے جانور اور اس کے بچوں کی موجودگی پانچ مرتبہ سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ
ہوچکی ہے۔ خطرے کے پیش نظر محکمہ جنگلات نے علاقے میں پنجرہ نصب کیا ہے، لیکن تیندوا
ابھی تک اس میں داخل ہونے سے گریز کر رہا ہے۔ اسی دوران شہری کتوں کے بھونکنے پر
پٹاخے پھوڑ کر جانور کو بھگانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ رات کے گشت میں بھی اضافہ
کردیا گیا ہے۔
پہلی
فوٹیج 20 اکتوبر کی دوپہر 2:16 منٹ پر سامنے آئی جب مادہ تیندوا ایک کتے کا شکار
کرکے بھاگتی ہوئی دیکھی گئی اور ایک کتا کچھ دور تک اس کے پیچھے بھی گیا۔
وڈالی
فاریسٹ رینج آفیسر مہیش دھندر نے کہا کہ کیمروں میں مادہ تیندوا اور اس کے دو بچوں
کی پانچ مرتبہ موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے پٹاخے
پھوڑنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں مسلسل گشت کرتے
ہوئے جانور کو قابو میں لینے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے