ٹی ایم سی نے ووٹر لسٹ میں سائلنٹ ریگنگ کا الزام عائد کیا
کولکاتہ، 30 اکتوبر (ہ س):۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے جمعرات کو بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریاست میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) مشق سے قبل ایک سوچی سمجھی سا
ٹی ایم سی نے ووٹر لسٹ میں سائلنٹ ریگنگ کا الزام عائد کیا


کولکاتہ، 30 اکتوبر (ہ س):۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے جمعرات کو بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریاست میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) مشق سے قبل ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ووٹروں کے ناموں کو حذف کیا جا رہا ہے۔

پارٹی کے ترجمان اور ریاستی جنرل سکریٹری کنال گھوش نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی ایم سی نے 2002 کی ووٹر لسٹ اور کمیشن کی ویب سائٹ پر حال ہی میں اپ لوڈ کی گئی فہرست کے درمیان حیران کن تضادات پایا ہے۔

گھوش نے کہا، یہ سائلنٹ ریگنگ ہے۔ ایک علاقے میں، جہاں 2002 کی فہرست میں 717 ووٹر تھے، اب صرف 140 ہی نظر آ رہے ہیں۔ کیا ایک ساتھ اتنے لوگ مر گئے؟ کئی بوتھوں سے سیکڑوں نام بغیر کسی سرکاری وجہ کے غائب ہیں۔

ٹی ایم سی کے مطابق، اشوک نگر اسمبلی حلقہ کے ہابرا-2 بلاک کے تحت گم-1 گرام پنچایت کے بوتھ نمبر 159 فی الحال الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر صفر رجسٹرڈ ووٹر دکھاتا ہے، جب کہ 2002 کی فہرست میں تقریباً 900 نام تھے۔ اسی طرح کوچ بہار ضلع کے کئی بوتھوں پر 400 سے 900 ووٹروں کے نام غائب پائے گئے ہیں۔

گھوش نے الزام لگایا، یہ حقیقی ووٹروں کو فہرست سے خارج کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ یہ سازش بی جے پی کے دفاتر میں رچی گئی ۔ اسے الیکشن کمیشن کے پورٹل کے ذریعے لاگو کیا گیا ہے۔ ورنہ بی جے پی لیڈروں کو پہلے سے کیسے پتہ چلے گا کہ لاکھوں نام حذف ہونے والے ہیں؟

ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن سے مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے جمہوری عمل کے ساتھ خطرناک چھیڑ چھاڑ قرار دیا۔ گھوش نے کہا، ہم ایک بھی درست ووٹر کے نام کو حذف کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پارٹی بوتھ وار ثبوت اکٹھا کر رہی ہے، جو کمیشن کو پیش کیے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande