سات سالہ بچے کے اغوا کا معمہ حل، چار گرفتار
نئی دہلی، 3 اکتوبر (ہ س)۔ مغربی دہلی ضلع کے وکاسپوری تھانے کی پولیس نے سات سالہ بچے کے اغوا کا معاملہ حل کر لیا ہے اور چار ملزمان کو گرفتار کرکے بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم سے دیسی ساختہ پستول اور ایک موبائل فون بھی برآمد کر لیا۔ گرف
سات سالہ بچے کے اغوا کا معمہ حل، چار گرفتار


نئی دہلی، 3 اکتوبر (ہ س)۔ مغربی دہلی ضلع کے وکاسپوری تھانے کی پولیس نے سات سالہ بچے کے اغوا کا معاملہ حل کر لیا ہے اور چار ملزمان کو گرفتار کرکے بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم سے دیسی ساختہ پستول اور ایک موبائل فون بھی برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اہم ملزم اجے ورما (24)، امیت (18)، سچن (20) اور اجے (20) کے طور پر کی گئی ہے جو ہریانہ کے رہنے والے ہیں۔مغربی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس شرد بھاسکر دارادے نے جمعہ کو بتایا کہ 28 ستمبر کو ایک خاتون نے شکایت درج کروائی کہ اس کا 7 سالہ بیٹا 27 ستمبر کو اسکول سے گھر واپس نہیں آیا تھا۔ خاتون کو شبہ ہے کہ اس کے سابق ساتھی اجے ورما نے بچے کو اغوا کیا ہے۔ یہ خاتون پہلے اجے کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہی تھی۔ شکایت ملنے پر وکاسپوری پولس تھانہ نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق پولیس نے اسکول کے آس پاس سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جس میں دو افراد کو بچے کو موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ اجے ورما اپنے دوست کی مدد سے بچے کو اغوا کر کے ہانسی فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے تکنیکی نگرانی اور سوشل میڈیا ٹریکنگ کے ذریعے لیڈز حاصل کیں، اور بچے کو ہانسی کے ایک فارم ہاو¿س سے بحفاظت برآمد کر لیا گیا۔ مرکزی ملزم اجے ورما اور اس کے دو ساتھیوں امیت اور سچن کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ اجے (اجے ورما کا دوست) کو بھی دہلی میں گرفتار کیا گیا تھا، اور اس کے مقام سے ایک دیسی ساختہ پستول برآمد کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اجے ورما خاتون پر دوبارہ اپنے ساتھ رہنے کے لیے دباو¿ ڈال رہا تھا۔ جب اس نے انکار کیا تو اس نے بچے کو اغوا کر لیا اور دھمکی دی کہ اگر وہ ہانسی واپس نہیں آئی تو اسے چھوڑ دے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande