
بارہ بنکی، 7 مارچ (ہ س)۔ محنت، لگن اور مضبوط ارادوں کی بدولت ابھیجیت نندن نے بڑی کامیابی حاصل کر کے اپنے خاندان اور ضلع کا وقار بڑھایا ہے۔
آواس وکاس کے رہائشی ابھیجیت نندن کا انتخاب یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے باوقار سول سروسز امتحان میں 294 ویں رینک کے ساتھ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے لیے ہوا ہے۔
ابھیجیت نے ملک کے ممتاز ادارے آئی آئی ٹی کھڑگپور سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی۔ تکنیکی تعلیم کے ساتھ ساتھ انہوں نے انتظامی خدمات میں جانے کا خواب دیکھا اور سخت محنت و منظم تیاری کے دم پر اسے سچ کر دکھایا۔ ان کی اس شاندار کامیابی سے خاندان، اساتذہ اور پورے علاقے میں خوشی اور فخر کا ماحول ہے۔
علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ابھیجیت کی کامیابی نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ بنے گی اور یہ ثابت کرتی ہے کہ مضبوط ارادوں کے آگے کوئی بھی منزل دور نہیں ہوتی۔ اس کامیابی سے نہال ٹیچر یونین کے ضلع صدر پون کمار ورما نے بھتیجے کے گھر جا کر انہیں مبارکباد دی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن