
چھپرہ،03اکتوبر(ہ س)۔ بہار کے سارن ضلع میں بدمعاشوں نے ایک بڑی واردات کو انجام دیا ہے۔ بھیلڈی تھانہ علاقہ کے جلال پور چوک پرایک نوجوان کا گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو بہتر علاج کے لیے پٹنہ ریفر کر دیا گیا ہے۔مرنے والے نوجوان کی شناخت بھیلڈی تھانہ علاقہ کے کھریدہ گاؤں رہائشی ونود پانڈے کا 30 سالہ بیٹا راہل پانڈےکے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں شدید زخمی نوجوان مقامی باشندہ سدھانشو پانڈے کا 17سالہ بیٹا سورج پانڈے ہے۔ دونوں نوجوانوں پربدمعاشوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کےبعد راہل کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔راہل پانڈے اپنے بھائی سے کار لے کر جارہا تھا،اسی دوران جلال پور چوک پر بدمعاشوں نے اس پر حملہ کر دیا۔ راہل کے سر کو چھوکر گولی نکل گئی۔ وہیں سورج پناڈے کے سینے میں گولی ۔ جس سے اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی راہل کے اہل خانہ جلال پور چوک پہنچے اور اسے فوری طور پر مقامی ہیلتھ سینٹر لے گئے۔ وہاں سے اسے چھپرہ صدر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس دوران سورج پانڈے کی نازک حالت کے پیش نظر انہیں بہتر علاج کے لیے پی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا۔واقعہ سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس کی فضاء پھیل گئی ہے۔ مجرموں کے حوصلوں نے پولیس انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے۔ جلال پور چوک جیسے مصروف علاقے میں دن دہاڑے پیش آنے والے اس واقعے نے مقامی لوگوں کے تحفظ کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔تھانہ انچارج سبھاش کمار سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیاہے اور مجرموں کی تلاش کے لیے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ حملہ کس نے کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد ہی ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan