سنی سنسکاری کی تلسی کماری کی پہلے دن کی کمائی
ورون دھون اور جاہنوی کپور کی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ دسہرے کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے۔ فلم کو باکس آفس پر رشبھ شیٹی کی ”کناتارا: چیپٹر 1“ سے براہ راست مقابلہ کا سامنا ہے۔ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے ہدایت کار
First-day box office collection of Sunny Sanskari Tulsi Kumari


ورون دھون اور جاہنوی کپور کی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ دسہرے کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے۔ فلم کو باکس آفس پر رشبھ شیٹی کی ”کناتارا: چیپٹر 1“ سے براہ راست مقابلہ کا سامنا ہے۔ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے ہدایت کار ششانک کھیتان ہیں۔ فلم کی ابتدائی دن کی کمائی کے تازہ ترین اعداد و شمار اب سامنے آ چکے ہیں۔

سیکنلک کی ایک رپورٹ کے مطابق، ورون دھون اور جاہنوی کپور اسٹارر ”سنی سنسکاری کی تلسی کماری“ نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر 9.25 کروڑ روپے کمائے۔ وہیں اس کے مقابلے رشبھ شیٹی کی ”کناتارا: چیپٹر 1“ نے 60 کروڑ روپے کی کمائی کی، جو اس سے تقریباً چھ گنا زیادہ ہے۔ اس کے باوجود، تقریباً 60 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنائی گئی ورون-جاہنوی کی اس فلم کا پہلے دن کا کلیکشن اوسط سے بہتر سمجھا جاتا ہے۔ شائقین اور ناقدین دونوں نے فلم کو مثبت ردعمل دیا ہے۔

سنی سنسکاری کی تلسی کماری میں ورون دھون اور جاہنوی کپور، سانیا ملہوترا، روہت صراف، اور منیش پال بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم کی کہانی سنی اور تلسی کے گرد گھومتی ہے، جنہیں اپنے اپنے رشتوں میں دھوکہ ملتا ہے۔ حالات ایسے بنتے ہیں کہ دونوں اپنی محبت واپس جیتنے کے لیے نقلی رومانس کا فیصلہ کرتے ہیں۔مجموعی طور پر، یہ فلم ہلکے پھلکے رومانوی اور مزاحیہ تفریح کا امتزاج پیش کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande