نائب صدر جمہوریہ رادھا کرشنن آج سے تمل ناڈو کے تین روزہ دورے پر
نئی دہلی، 28 اکتوبر (ہ س)۔ نائب صدرجمہوریہ سی پی رادھا کرشنن آج سے تین دن کے لیے تمل ناڈو کا دورہ کریں گے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا ریاست کا یہ پہلا دورہ ہے، وہ کوئمبٹور، تروپور، مدورائی، اور رامناتھ پورم میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ ای
نائب صدر جمہوریہ رادھا کرشنن آج سے تمل ناڈو کے تین روزہ دورے پر


نئی دہلی، 28 اکتوبر (ہ س)۔ نائب صدرجمہوریہ سی پی رادھا کرشنن آج سے تین دن کے لیے تمل ناڈو کا دورہ کریں گے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا ریاست کا یہ پہلا دورہ ہے، وہ کوئمبٹور، تروپور، مدورائی، اور رامناتھ پورم میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

ایک سرکاری ریلیز کے مطابق نائب صدر آج سیشلز سے براہ راست کوئمبٹور پہنچیں گے۔ اس سے قبل انہوں نے 26 سے 27 اکتوبر تک جمہوریہ سیشلز کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیشلز کے صدر ڈاکٹر پیٹرک ہرمینی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

کوئمبٹور ہوائی اڈے پر نائب صدر جمہوریہ کا استقبال کیا جائے گا۔ کوئمبٹور سٹیزن فورم کوئمبٹور ڈسٹرکٹ سمال انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے نائب صدر کو مبارکباد دے گا۔ نائب صدر جمہوریہ ٹاؤن ہال کارپوریشن بلڈنگ میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد وہ کوئمبٹور میں پیرور خانقاہ میں شانتھالنگا راماسامی اڈیگلار کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ نائب صدر شام کو تروپور پہنچیں گے اور مہاتما گاندھی اور تروپور کمارن کے مجسموں پر پھول چڑھائیں گے۔

29 اکتوبر کو نائب صدر جمہوریہ تروپور میں ایک پروقار تقریب میں شرکت کریں گے اور شام کو مدورائی کے میناکشی اماں مندر میں پوجا کریں گے۔ 30 اکتوبر کو نائب صدر جمہوریہ رامناتھ پورم ضلع کے پاسمپون میں پاسمپون متھراملنگا تھیور جینتی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande