
ہزاری باغ، 28 اکتوبر (ہ س)۔
منگل کو ضلع کے کٹک مسانڈی تھانہ علاقے کے جھرداگ گاؤں میں ایک ہی خاندان کی چار لڑکیاں تالاب میں ڈوب گئیں۔ بتایا گیا کہ گھر میں چھٹھ پوجا منائی جارہی تھی۔ پوجا کے بعد تمام لڑکیاں تالاب کی صفائی کے لیے چلی گئیں۔ تمام لڑکیاں پھسل کر گہرے پانی میں ڈوب گئیں۔ قابل ذکر ہے کہ خاندان کے کل چھ افراد تالاب میں گئے تھے جن میں سے دو محفوظ ہیں۔
زندہ بچ جانے والی لڑکیوں نے بتایا کہ پہلے رکی کمار (16)دختر مکیش کمار ڈوبی ۔ اس کے بعد پوجا (20) دختر راجو ساؤ سیکری بڑکا گاؤں جو نانی کے گھر آئی تھی ، اس کے بعد ساکشی کمار(16) دختر مکیش ساؤ ،ریا(14) دختر پریم چند ساؤ ڈوب گئی اور موقع پر ہی سب کی موت ہو گئی ۔
حادثے کے بعد پورے گاؤں میں سوگ کی لہر ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کٹک مسانڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہزاری باغ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا۔ یہاں دیہاتیوں نے بتایا کہ متوفی کے خاندان میں چھٹھ منائی گئی تھی اور سبھی صبح چھٹھ گھاٹ سے گھر لوٹے تھے اور لوگ تالاب پر سامانوں کی صفائی کرنے گئے تھے۔ اس دوران چار لڑکیوں کی پاؤں پھسلنے سے ڈوب کر موت ہو گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ