وزیر اعظم مودی انڈیا میری ٹائم ویک 2025 میں عالمی سی ای اوز سے خطاب کریں گے
ممبئی، 28 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کل ممبئی میں انڈیا میری ٹائم ویک 2025 کا باضابطہ آغاز کریں گے، جہاں وہ عالمی میری ٹائم سی ای اوز کانکلیو سے خطاب کریں گے۔ یہ پروگرام گڑگاؤں ایسٹ کے نیسکو ایگزیبیشن
PM MODI TO INAUGURATE INDIA MARITIME WEEK 2025 IN     MUMBAI


ممبئی،

28 اکتوبر (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی کل

ممبئی میں انڈیا میری ٹائم ویک 2025 کا باضابطہ آغاز کریں گے، جہاں وہ عالمی میری

ٹائم سی ای اوز کانکلیو سے خطاب کریں گے۔ یہ پروگرام گڑگاؤں ایسٹ کے نیسکو ایگزیبیشن

سینٹر میں منعقد ہوگا، جس کی میزبانی وزارتِ جہاز رانی و بندرگاہ کر رہی ہے۔

وزیر

اعظم کے دفتر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی کی شرکت ’میری ٹائم امرت

کال ویژن 2047‘ کے تحت ہندوستان کو عالمی بحری قیادت دلانے کے عزم کی علامت ہے۔

گلوبل میری ٹائم سی ای او فورم، جو اس کانفرنس کا مرکزی پروگرام ہے، دنیا بھر کے میری

ٹائم اداروں، سرمایہ کاروں، اختراع کاروں اور پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر

لائے گا تاکہ سمندری ترقی کے مستقبل پر جامع تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔

یہ فورم

پائیدار بحری ترقی، ماحول دوست شپنگ، محفوظ سپلائی چینز، اور بلیو اکانومی کو فروغ

دینے کی حکمت عملیوں پر مرکوز ہوگا۔ منصوبے کے چار بنیادی ستون — بندرگاہی ترقی،

جہاز سازی، لاجسٹکس اصلاحات، اور بحری مہارت کی تعمیر — پر عمل درآمد کے ذریعے

ہندوستان کو عالمی سطح پر ایک بحری طاقت کے طور پر ابھارنا اس کا ہدف ہے۔

انڈیا میری

ٹائم ویک 2025 اس وژن کے عملی اظہار کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے، جو بندرگاہوں،

جہاز رانی، شپ بلڈنگ، کروز ٹورازم اور بحری مالیات کے شعبوں کے رہنماؤں کو اکٹھا

کرے گا۔

ایونٹ میں

85 ممالک کی شرکت متوقع ہے، جن میں 1,00,000 سے زائد مندوبین، 500 نمائش کنندگان

اور 350 بین الاقوامی مقررین شامل ہوں گے۔ تقریب کے دوران 600 سے زائد مفاہمت کی یادداشتوں

پر دستخط ہوں گے جن کی مجموعی سرمایہ کاری 10 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہوگی۔

پروگرام

میں 12 کلیدی تقریبات شامل ہوں گی، جن میں ’’گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ‘‘، ’’ساگر

منتھن‘‘، ’’گریٹ اوشین ڈائیلاگ‘‘، ’’یو این ای ایس سی اے پی فورم‘‘، اور ’’ایس ایچ ای ای او کانفرنس‘‘ شامل ہیں۔

ایس ایچ ای ای او کانفرنس میں سمندری صنعت کی ممتاز خواتین لیڈرز

کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا جنہوں نے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

اس موقع پر ناروے، نیدرلینڈ، ڈنمارک، سویڈن کے علاوہ گجرات، مہاراشٹر، گوا،

کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، اوڈیشہ، اور انڈمان و نکوبار کے ساتھ

مشترکہ سیشنز بھی منعقد ہوں گے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande