
واشنگٹن، 26 اکتوبر (ہ س)۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتے کو قطر کے امیر اور وزیراعظم سے ملاقات کی۔ یہ غیر متوقع ملاقات اس وقت ہوئی جب آسیان سربراہی اجلاس میں حصہ لینے کے لیے ملیشیا جا رہے امریکی صدر کا طیارہ ایندھن بھرنے کے لیے العدید ایئربیس پر رکا تھا۔
وائٹ ہاوس نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس ملاقات کی تصاویر اور تفصیل جاری کی اور بتایا کہ ملیشیا جا رہے امریکی صدر ٹرمپ کا طیارہ ایندھن بھرنے کے لیے العدید ایئربیس پر رکا، جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ٹرمپ کا پرجوش استقبال کیا۔
ایئر فورس ون طیارہ میں ہونے والی ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے جو کام مل کر کیا ہے وہ تاریخی ہے۔ اب مشرق وسطیٰ میں حقیقی امن قائم ہوا ہے۔ ایسی امن پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔
غزہ میں حماس کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے یقین دلایا کہ یہ طویل مدتی ہوگا اور حماس نے جو وعدہ کیا ہے اس پر قائم رہے گا۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو ایسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جسے وہ برداشت نہیں کر سکے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن