کٹھمنڈو کا ہوٹل حیات ریزینسی غیر معینہ مدت کے لیے بند، زین جی تحریک کے دوران شدید توڑ پھوڑ اور آگ زنی ہوئی تھی
کٹھمنڈو، 26 اکتوبر (ہ س)۔ کٹھمنڈو میں پانچ ستارہ تاراگاوں ریزینسی ہوٹل (حیات ریزینسی) غیر معینہ مدت کے لیے بند ہو گیا ہے۔ اس ہوٹل میں 9 ستمبر کو ’’زین جی‘‘ تحریک کے دوران وسیع پیمانے پر توڑ پھوڑ اور آگ زنی ہوئی تھی اور ہوٹل کو کافی نقصان پہنچا تھا
کاٹھمانڈو کا ہوٹل حیات


کٹھمنڈو، 26 اکتوبر (ہ س)۔ کٹھمنڈو میں پانچ ستارہ تاراگاوں ریزینسی ہوٹل (حیات ریزینسی) غیر معینہ مدت کے لیے بند ہو گیا ہے۔ اس ہوٹل میں 9 ستمبر کو ’’زین جی‘‘ تحریک کے دوران وسیع پیمانے پر توڑ پھوڑ اور آگ زنی ہوئی تھی اور ہوٹل کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

ہوٹل کے ہیومن ریسورس ڈائریکٹر نے نوٹس جاری کر کے ہوٹل کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حیات ہوٹل کے 400 کمروں میں سے 70 کمرے اور لابی مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں، جس کے لیے وسیع پیمانے پر مرمت اور تجدید کی ضرورت ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ساخت، آلات اور سیکورٹی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچنے کی وجہ سے تمام تجارتی خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ ملازمین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اگلے نوٹس تک کام پر رپورٹ نہ کریں۔

حیات ریزینسی کاٹھمانڈو 2000 سے اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ یہ 403 کمروں کے ساتھ کاٹھمانڈو کا معتبر پانچ ستارہ ہوٹل ہے۔ زین جی بغاوت کے دوران مظاہرین نے ہوٹل میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ اور آگ زنی کی تھی۔ اسی دوران وہاں قیام پذیر سینکڑوں ہندوستانی سیاحوں کو فرار ہونا پڑا تھا۔

آگ زنی کے دوران پیدا ہونے والے ہنگامے میں ایک ہندوستانی خاتون سیاح کی موت ہو گئی، جب وہ اپنی جان بچانے کے لیے تیسرے فلور سے چھلانگ لگانے پر مجبور ہوئی۔ باہر نکلنے کے تمام راستے آگ کی زد میں تھے، اسی وجہ سے اس خاتون سیاح نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچانے کی کوشش کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande