
واشنگٹن ، 25 اکتوبر (ہ س)۔ دنیا بھر میں سلیکون ویلی کے نام سے الگ شناخت قائم کرچکا امریکہ کے کیلفورنیا میں چین اور روسی جاسوسوں کی پیشہ وروں اور صنعت کے اندرونی ذرائع سے نزدیکیاں تشویش کی باعث بنی ہوئی ہیں۔یہ انکشاف ایک امریکی کنسلٹنگ کمپنی کے چیف انٹیلی جنس افسر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کے تکنیکی رازوں اور خفیہ دستاویزات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پامیر کنسلٹنگ کے جیمز ملوینن نے کہا کہ چین اور روس سیلیکون ویلی میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے خواتین جاسوس بھیج رہے ہیں اور وہاں کے پیشہ ور افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اگرچہ جاسوسی کی دنیا میں’ہنی ٹریپ‘ کوئی نئی بات نہیں ہے ، لیکن چینی اور روسی جاسوسوں کو سلیکون ویلی کے پیشہ ور افراد اور صنعت کے اندرونی افراد سے رابطہ کرتے دیکھا گیا ہے۔ ان میں سے کئی جاسوسوں کو چینی سرمایہ کاری کے خطرات پر منعقد ہونے والی کاروباری کانفرنسوں میں بھی دیکھا گیا ہے۔ملوینن، جو چین میں سرمایہ کاری کرنے والی امریکی کمپنیوں کے لیے خطرات کا جائزہ لیتے ہیں، نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے رازوں تک رسائی حاصل کرنے کی اس کوشش میں وہ ایک ہدف تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اسی طرح کی پرکشش چینی خواتین کی جانب سے لنکڈ ان پر بڑی تعداد میں’ پرکشش‘ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں اس تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں پرکشش غیر ملکی خواتین کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے جو امریکہ میں منعقد ہونے والی اہم کانفرنسوں اور تقریبات میں داخلہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک تقریب میں، دو’پرکشش چینی خواتین‘ کو بظاہر تقریب کی مکمل معلومات کے ساتھ، داخلہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔انٹیلی جنس ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ کس طرح چین امریکہ میں ’ اسٹارٹ اپس‘ کے مقابلے کر رہا ہے ، معلومات اور ڈیٹا حاصل کرنے کا ایک طریقہ۔ اس سے حساس کاروباری منصوبوں اور متعلقہ دستاویزات کے چین پہنچنے کا خطرہ ہے۔اس سے قبل فروری میں ، ہوم لینڈ سیکیورٹی پر ہاو¿س کمیٹی نے چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کے پروگراموں کے بارے میں بھی خبردار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی جاسوسی کے 60 سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan