علی گڑھ میں جعلی کرنسی کا ڈیلر گرفتار، 2 لاکھ 17 ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد
علی گڑھ, 26 اکتوبر (ہ س)علی گڑھ کے دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن علاقہ سے جعلی کرنسی کے بدنام زمانہ ڈیلر سبل حسن کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزم سے 2 لاکھ 17 ہزار روپئے کے جعلی نوٹ برآمد کئے۔ پولیس کی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزم مغربی بنگال کے مالدہ سے جع
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی سٹی علی گڑھ


علی گڑھ, 26 اکتوبر (ہ س)علی گڑھ کے دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن علاقہ سے جعلی کرنسی کے بدنام زمانہ ڈیلر سبل حسن کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزم سے 2 لاکھ 17 ہزار روپئے کے جعلی نوٹ برآمد کئے۔ پولیس کی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزم مغربی بنگال کے مالدہ سے جعلی کرنسی کی کھیپ لا کر علی گڑھ میں سپلائی کرتے تھے۔علی گڑھ کے ایس پی سٹی مریگانک شیکھر پاٹھک نے آج پولیس لائن کانفرنس ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم اس سے قبل روراوار پولیس اسٹیشن کے علاقے میں جعلی کرنسی کے معاملہ میں ہی جیل بھیجا جاچکا ہے۔ دہلی گیٹ تھانہ علاقے میں موصول ہونے والی شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، تمام کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔پریس کانفرنس کے موقع پرسرکل آفیسر مینک پاٹھک بھی موجود رہے ۔۔۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande