
دہری آن سون، 24 اکتوبر (ہ س)۔ روہتاس ضلع کےکاراکاٹ تھانہ علاقہ کے نوک پراسی گاؤں میں گذشتہ دیر شب گووردھن پوجا کے موقع پر دگولا تقریب کے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں دو سگے بھائی ہیں، دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سبھی بکرم گنج کے کرونا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ واقعہ ذاتی تنازعہ بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران ایک اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ۔واقعہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ کاراکاٹ تھانہ علاقہ کے تحت نوک پراسی گاؤں میں ہر سال کی طرح ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ دو دن میں دو ڈرامے بھی پیش کیے گئے۔ جمعہ کی رات دگولا تقریب ہوئی، جس میں ویاس اروند انجینئر اور راماشنکر سنگھ شامل تھے۔ تقریب کے دوران جھگڑا ہوا جس کے بعد کئی راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں دو بھائی بنود سنگھ کا 28 سالہ بیٹا للو کمار اور 25 سالہ بیٹا شرد کمار شدید زخمی ہیں۔ شرد کی گردن میں اور للو کو پیٹ میں گولی لگی۔ راجہ رام سنگھ کے 32 سالہ بیٹے ستیندر کمارکے پیر میں گولی لگی۔بتایا جا رہا ہے کہ پروگرام کے دوران وہاں بیٹھے لوگوں کے درمیان بائک پارکنگ کو لے کر جھگڑا ہوا اور پھر اس جھگڑے کے دوران گولی چل گئی۔تھانہ انچارج وویک کمار نے بتایا کہ کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں دو گروپوں کے درمیان کافی عرصہ سے جھگڑا چل رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan