
گوتم بدھ نگر، 25 اکتوبر (ہ س)۔ قومی راجدھانی خطہ کی یونیورسٹیوں، اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو شیلانگ/میگھالیہ سے کورئیر کے ذریعے مہنگا گانجہ منگواکر سپلائی کرنے والے گینگ کے آٹھ بدمعاشوں کو تھانہ ایکوٹیک- 3 پولیس نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت پکڑا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس سینٹرل زون شکتی موہن اوستھی نے بتایا کہ ایکوٹیک-3 کے انچارج انسپکٹر اجے کمار سنگھ نے آج موصول ہونے والی اطلاع کی بنیاد پر شیوم یادو ولد ببلو یادو ساکن غازی آباد، سارانش شریواستو ولد رنجن کمار سریواستو ساکن ضلع غازی آباد، امن لال ولد سنجے پال ساکن مین پوری ضلع، آشیش کمار جھاولد باسوکی ناتھ جھاساکن چھجارسی کالج نوئیڈا،کرشنا رانا ولد چھٹن سنگھ رانا ساکن ہاتھرس ضلع، سنجیو گپتا ولد کمل پرساد گپتا ساکن سیوان ضلع بہار، وشال کمار ولد منی لال شاہ ساکن میگھالیہ اور وشال سین ولد ومل سین ساکن میگھالیہ کو گینگسٹر ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلے جولائی میں ایکوٹیک-3 پولیس اسٹیشن نے گرفتار کیا تھا۔ لاکھوں روپے مالیت کا41 کلو 330 گرام گانجہ برآمد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد قومی دارالحکومت کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کو منشیات فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حرکتیں نوجوانوں کو منشیات کی لت کا شکار بنا رہی ہیں۔ انہوں نے معاشرے میں ایسا خوف اور دہشت پھیلا رکھا ہے کہ عوام میں کوئی بھی ان کے خلاف گواہی دینے کو تیار نہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد