ہندوستان کیلئے دھچکا،شریس ایئر کیچ لیتے ہوئے زخمی
سڈنی ، 25 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستان کے نائب کپتان شریس ایئر کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے یک روزہ کے دوران بائیں پسلی میں چوٹ لگ گئی۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ ایئر کو مزید جانچ اور علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ یہ واقعہ سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں آسٹریلیا
ہندوستان کیلئے دھچکا،شریس ایئر کیچ لیتے ہوئے زخمی


سڈنی ، 25 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستان کے نائب کپتان شریس ایئر کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے یک روزہ کے دوران بائیں پسلی میں چوٹ لگ گئی۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ ایئر کو مزید جانچ اور علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ یہ واقعہ سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں آسٹریلیا کی اننگز کے 34ویں اوور میں پیش آیا ، جب ایئر نے ایلکس کیری کا شاندار کیچ لیا۔ کیری نے ہرشیت رانا پر سیدھا شاٹ لگانے کی کوشش کی ، لیکن گیند اوپر لگی اور ہوا میں چلی گئی۔ گیند بیک ورڈ پوائنٹ اور ڈیپ تھرڈ مین کے درمیان گرنے ہی والی تھی ، لیکن ائیر کو لمبا فاصلہ طے کرنا پڑا اور ایک شاندار کیچ لینے کے لیے پیچھے کی طرف چھلانگ لگایا۔ کیچ لیتے ہوئے ایئر زمین پر تیزی سے گرگئے۔ فزیو کو میدان میں بلایا گیا، اور ائیر کو تھوڑی دیر بعد میدان سے باہر لے جایا گیا۔ وہ باقی میچ میں میدان میں واپس نہیں آئے۔ آسٹریلیائی ٹیم 46.4 اوورز میں 236 رنز پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔ جواب میں، بھارت نے ہدف 39ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، روہت شرما (ناٹ آو¿ٹ 121) اور وراٹ کوہلی (ناٹ آو¿ٹ 74) کے درمیان 168 رنز کی ناقابل شکست شراکت کی بدولت نو وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ اس کے باوجود آسٹریلیا نے سیریز 2-1 سے جیت لی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande